مسجد محمود شمس آباد کے شہادت کی مذمت۔ خاطیوں کے خلاف سخت کارواءی کے لیے آل انڈیا ملی کونسل نلگنڈہ کا مطالبہ
اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کے لیے اسد الدین اویسی صدر مجلس کی کامیاب نمایندگی پر اظہار تشکر

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) آل انڈیا ملّی کونسل نلگنڈہ کے صدر مولانا محمد عبدالبصیر قاسمی اور معتمد مولانا محمد ہلال الدین مظاہری نے ایک مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہویے کہا کہ شمس آباد کے علاقہ میں واقع مسجد محمود کی شہادت پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا، حکومت اپنے تمام تر مسلم دوستی کے دعوؤں کے باوجود مساجد کو مسمار کرنے کی مجرمانہ سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی مسجد جہاں گذشتہ دیڑھ سال سے عبادت کا اہتمام کیا جارہا تھا، نمازیں پڑھی جارہی تھیں، قرآن مجید کی تدریس و تلاوت ہورہی تھی۔ ایسی آباد مسجد کو شہید کرنا انتہائی تکلیف دہ اور بد بختانہ عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ اور پولیس کی ملی بھگت کے ساتھ رات کی تاریکی میں اس مسجد کو مجرمانہ طور پر شہید کیا گیا ہے۔ ریاست تلنگانہ ایک مثالی ریاست ہے چند شر پسند عناصر بلڈوزر والی زہر آلود سازشوں کے ذریعے ماحول بگاڑنے کے درپے ہے،
لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ٹال مٹول کا رویہ چھوڑکر اسی جگہ پر اللہ کے گھر اور مسجد کی تعمیر کا فی الفور اہتمام کرے۔ ڈاکٹر اے اے خان نایب صدر آل انڈیا ملی کونسل نلگنڈہ نے کہا کہ محترم نقیب ملت بیریسٹر اسد الدین رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی کامیاب نمایندگی پر اسی جگہ تعمیر کی اجازت مل چکی ہے جسکی وجہ سے عوام میں پھیلی بےچینی کچھ حدتک دور ہوءی ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل نلگنڈہ کے تمام عہدہ دار عالی جناب بیریسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو مبارکبادی دیتے ہویے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ذمہ داروں سے گذارش کیجاتی ہیکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہونے تک فوری وہاں پر ایک عارضی شیڈ ڈالا جایے تاکہ نماز پڑھنے والوں کو سہولت ہو۔ حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہیکہ مسجد کو منہدم کرنے میں جو بھی شرپسند عناصر امن کے ماحول کو بگاڑنے کی سازش میں ملوث ہیں گرفتار کرتے ہویے انکے خلاف سخت قانونی کارواءی کی جاءے۔