پٹنہ
مرکز میں اقتدار میں آنے پر تمام پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ دیں گے: نتیش

پٹنہ، 15 ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعرات کو کہا کہ مرکز میں اقتدار میں آنے پر تمام پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ دیا جائے گا۔جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر نتیش نے پٹنہ میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں (غیر بی جے پی پارٹیوں) کو مرکز میں اگلی حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تو تمام پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ دیا جائے گا۔ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایسا کیوں نہیں کیا جا سکتا۔نتیش نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلقات توڑ کر بہار میں سات جماعتوں کے عظیم اتحاد کے ساتھ حکومت بنائی، جن میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، کانگریس اور بائیں بازو شامل ہیں۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز