دیوبند

مرکز اور ریاستی سرکار میں سب سے زیادہ پریشان ہیں تاجر۔دیپک راج سنگھل

دیوبند،18؍جولائی(رضوان سلمانی) اترپردیش ادیوگ ویاپار منڈل کے ریاستی نائب صدر دیپک راج سنگھل نے کہا کہ تاجروں کی ہمدرد کہی جانے والی مرکز اور ریاستی سرکار مں اس وقت سب سے زیادہ پریشان تاجر ہی ہیں ۔جی ایس ٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جو تاجروں کے ساتھ دھوکہ اور غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔

آج پریس کو جاری بیان میں دیپک راج سنگھل نے کہا کہ سرکار کاوعدہ تھا کہ آٹا ،گڈ،دالیں وغیرہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی کھانے کی اشیاء پر جی ایس ٹی نہیں لگائی جائے گی اور ساتھ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جی ایس ٹی سی ریونیو زیادہ حاصل ہو نے پر جی ایس ٹی کی قیمتیں کم کی جائیں گی لیکن یہ سبھی باتیں بھلادی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دودھ ،دہی ،آٹا ،چاول،دال اور گڈ جیسی ضروری اشیائوں پر بھی 5؍فیصدی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو سراسر غریبوں کے ساتھ کھلا دھوکہ ہے ۔

انہوں نے کہا گذشتہ 14؍جولائی کو ویاپار منڈ ل کی جانب سے وزیر اعظم ہند اور مرکزی وزیر خزانہ کو میمورنڈم ارسال کیا گیا تھا جبکہ 16؍جولائی کو سبھی منڈیاں اور دوکانیں بند کی گئی تھی اس کے باوجود بھی حکومت نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے حکومت سے کھانے کی اشیا ء پر لگنے والے ٹیکس کو جلد سے جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button