بنگال

مرکزی وزیر نے کہا، پورے ملک میں ہوگا CAA نافذ : ممتا بنرجی نے کہا-بی جےپی کو سی اے اے لاگو نہیں کرنے دیں گے

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کا ایشو اٹھایا ہے۔ ممتا بنرجی نے، سی اے اے کے ممکنہ نفاذ کے لیے مرکز کی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گجرات اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی اس مدعے کو اٹھارہی ہے۔

چنئی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کولکاتہ ایئرپورٹ پر بنرجی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو لے کر بی جے پی سیاست کررہی ہے۔ ہم انہیں اس قانون کو لاگو نہیں کرنے دیں گے۔ ہماری حکومت کے لیے سبھی ہندوستانی ہیں۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا، الیکشن اور سیاست اتنی اہم نہیں ہے، لوگوں کی زندگی سب سے زیادہ اہم ہے۔

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نیسیتھ پرمانیک نے کہا کہ سی اے اے کو دھیرے دھیرے پورے ملک میں لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ، سی اے اے پچھڑے اور مظلوم ہندووں اور دیگر لوگوں کے لیے ہے۔ اسے نہ صرف گجرات میں بلکہ دھیرے دھیرے پورے ہندوستان میں لاگو کیا جائے گا۔ مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بی جے پی کے سوویندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ ملک میں سی اے اے لاگو کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور کوئی ریاست اس سے باقی نہیں رہے گی۔

گزشتہ لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن میں سی اے اے رہا بی جے پی کا مرکزی انتخابی مدعا
بی جے پی ایم ایل اے عاشم سرکار نے کہا کہ شہریت ایکٹ کی ضرورت نیہں تھی، کیونکہ 1955 کے ایکٹ کے تحت شہریت عطا کی گئی تھی۔ نریندر مودی بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے ستائے گئے غیر مسلم مہاجرین، ہندووں، سکھوں، جین، بودھوں، پارسیوں اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دینا چاہتی ہے، جو 31 دسمبر 2014 تک ہندوستان آئے تھے۔ سی اے اے 2019 میں پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیا گیا تھا لیکن قانون کو ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس کے تحت رولس نہیں بنائے گئے ہیں۔ سی اے اے کو لاگو کرنے کا وعدہ گزشتہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا ایک اہم انتخابی مدعا رہا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button