مرکزی وزیر نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی

ناگپور، 14جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) مرکزی وزیر نتن گڈکری کومبینہ طور پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، جس میں انہیں جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی دی گئی ہے۔یہ فون کال نتن گڈکری کے دفتر کے لینڈ لائن نمبر پر آئی ہے۔ نامعلوم فون کرنے والے نے گڈکری کو دھمکی دی ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کے دفترکو بم سے اڑا دیا جائے گا۔ دھمکی دینے والا شخص لینڈ لائن پر تین بار کال کر چکا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناگپور پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔ فی الحال ناگپور پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ فی الحال گڈکری کے گھر اور دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کی مانیں تو کال کرنے والے نے 100 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا ہے، رقم ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔یہ فون کال آج صبح 11:30 بجے کے قریب دو بار موصول ہوئی۔ جس دفتر سے یہ دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے وہ نتن گڈکری کا پبلک ریلیشن آفس ہے۔ جو ناگپور کے خاملا چوک پر موجود ہے۔ اس کی تصدیق مقامی پولیس اور نتن گڈکری کے دفتر نے خود کی ہے۔ صبح پہلی فون کال 11:29 پر پہلی دھمکی آمیز فون کال آئی، اس کے بعد دوسرا فون کال 11:35 پر اور تیسری فون کال 12:32 پر آئی۔ دھمکی دینے والے شخص نے داؤد ابراہیم گینگ کا نام لیا ہے۔
اس کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس بھی معاملے کی جانچ میں شامل ہے۔ دراصل، ناگپور میں نتن گڈکری کے تعلقات عامہ کے دفتر کے باہر چار ٹیلی فون لگائے گئے ہیں۔ ان نمبروں پر صبح سے تین بار فون کالز موصول ہو چکی ہیں۔ اب اس معاملہ کی جانچ میں مقامی پولیس کے ساتھ مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم بھی جمع ہوگئی ہے۔ 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے پیش نظر اس حملہ کو مجرمانہ قسم کے لوگوں یا دہشت گردوں کی طرف سے انجام دینے کی سازش ہو سکتی ہے۔ پولیس اور اے ٹی ایس اس زاویے سے بھی معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔