مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے ملک اور ملت کو بچانا وقت کا تقاضا! شاہی امام مولانا نیاز قاسمی

سہارنپور(احمد رضا) گزشتہ روز ملک کے مشہور صنعتی شہر احمد آباد (گجرات) میں”ای کھوپکر ڈاٹ کام” کے زیر اہتمام "انٹر نیشنل کانفرنس” چانکیہ ہال جیو راج پارک ” میں منعقد ہوئ جس میں ملک کے مختلف شہروں سے مختلف مذاھب کے نمائندے حاضر ہوئے اور موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے اس طرح کی کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت بتایا سبھی نے ایک راۓ ہوکر قومی یکجھتی اور بہائی چارہ کے قیام کو ملک اور قوم کے لئے اشد ضروری قرار دیا !
جلسہ میں دہلی سے تشریف لائے عالم دین اور آل انڈیا علماء بورڈ کے صدر شاہی امام مولانا نیاز احمد قاسمی نے فرمایا کہ ملک اور دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، بطور خاص مذہبی منافرت کا دور دورہ ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم مذھب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے فروغ کی کوشش کریں اور مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد سے خد کو اور قوم کو بچائیں آپنے ملی اور قومی ایکتا پر زور دیا علماء بورڈ کے جنرل سیکرٹری علامہ بنی حسنی نے کھوپکر ڈاٹ کام کے چیئرمین جناب محمد امین صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کی طرح مزید کانفرنس مختلف شہروں میں منعقد کرنے کی دعوت دی اور لڑکے لڑکیوں کیلیے مناسب رشتہ کی تلاش کے متمنی لوگوں سے یہ اپیل کی کہ” ای کھوپکر ڈاٹ کام” اس کا بہترین حل ہے اس پورٹل کے ذریعے آپ کی یہ ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔
آل انڈیا سماجی اینڈ رفاہی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شمیم اختر ندوی جوکہ ممبئی سے تشریف لائے تھے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران قرآنی آیات سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک باپ آدم اور ایک ماں حضرت حوا کی اولاد ہیں، ہم سب کے خون کا کلر ایک ہی ہے اور ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے ،اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ اپنے اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئے ایک خاندان کی طرح آپس میں مل جل کر رہیں ایک دوسرے کے کام آئیں ،اسی میں ہماری اور ہمارے ملک و سماج کی ترقی پنہان ہے، جولوگ منافرت پھیلارہے ہیں ان کی ذھن سازی کریں اور اگر باز نہ آئیں تو ایسے لوگوں کا سماج سے بائیکاٹ کریں۔۔۔۔اور بھی مختلف مذاھب کے رہنماؤں نے اسی زیل میں بہت قیمتی باتیں کہیں ۔۔۔شاہی امام کی دعاء کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی!