مدھیہ پردیش

کورونا کا قہر : مدھیہ پردیش میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے اسکول 15 اپریل تک بند رہیں گے

نئی دہلی،30؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) ملک میں ایک بار پھر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مدھیہ پردیش حکومت نے 15 اپریل 2021 تک 1 سے 8 جماعت کے طلبہ کے لئے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ریاست نے 31 مارچ 2021 تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مدھیہ پردیش حکومت نے آنے والے بورڈ امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے اسکول 18 دسمبر سے کھول دیئے تھے۔ طلباء اپنے والدین کی رضامندی سے اسکول جاسکتے تھے۔محکمہ نے اسکولوں سے کورونا احکامات پر عمل کرنے کو کہا تھا ، جس میں صفائی ستھرائی ، ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا شامل ہیں۔مدھیہ پردیش سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ نے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کو تبدیل کردیا ہے۔ اب 10 ویںکے بورڈ کے امتحانات 30 اپریل سے 19 مئی تک ہوں گے اور بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات یکم مئی سے 21 مئی تک ہوں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close