مدھیہ پردیش

ایم آئی ایم مدھیہ پردیش بلدیاتی الیکشن لڑے گی

بھوپال 25دسمبر(آئی این ایس انڈیا) توقع ہے کہ حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) آئندہ بلدیاتی انتخابات سے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست میں اپنے انتخابی سفر کا آغاز کرے گی۔بہارمیں این ڈی اے کوفائدہ پہونچانے کے بعدابھی وہ بنگال میں سرگرم ہے۔یقینی طورپر وہاں مجلس کے لڑنے سے ممتابنرجی کانقصان اوربی جے پی کافائدہ ہوگا،سیکولرووٹوں کی تقسیم ہوگی اورمذہب کی بنیادپرووٹ بی جے پی کی طرف ایک ہوں گے۔مدھیہ پردیش کے بہت سے شہروں اور قصبوں میں ہونے والے انتخابات کا2021 کے آغازمیں ہونے کاامکان ہے۔پارٹی کی ریاستی اکائی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر نعیم انصاری نے کہاہے کہ ہم اگلے بلدیاتی انتخابات میں اندور،بھوپال،اجین ، کھنڈوا ، ساگر ، برہان پور ، کھرگون ، رتلام ، جاوڑہ ، جبل پور ، بالاگھٹ ، ماندسور اور کچھ دیگر مقامات سے میدان میں ہیں۔ انصاری نے کہاہے کہ اے ایم آئی ایم کے ریاستی انچارج اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے تین وقت کے کونسلرسیدمنہاج الدین کی رہنمائی میں پارٹی ان علاقوں میں ایک داخلی سروے کر رہی ہے۔ اس کے بعد اویسی ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close