مدھیہ پردیش

کانگریسی لیڈرنے ہرش وردھن کوگائے کاپیشاب بھیجا، وزیرصحت سے پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے دعویٰ پرسائنسی جواب مانگا

بھوپال 19مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس بیان پر تنازعہ شروع ہوگیاجس میں انھوں نے کہاہے کہ گائے کے پیشاب کی وجہ سے وہ کوروناسے بچی رہیں۔بدھ کے روزسابق وزیر اور کانگریس کے ایم ایل اے پی سی شرما نے کورئیر کے ذریعہ گائے پیشاب کی ایک شیشی مرکزی وزیر صحت ڈاکٹرہرش وردھن کو بھیجی اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے دعوے کی سائنسی بنیادکے لیے ان سے پوچھاہے۔بدھ کے روزپی سی شرما نے مرکزی وزیر صحت اور قومی طبی مشن کو ایک خط لکھا اور مطالبہ کیاہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے دعویٰ کاسائنسی ثبوت کیا ہے؟

کانگریس کے ایم ایل اے نے مرکزی وزیر صحت کو بھی ایک مراسلہ ارسال کیاہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیاآئی سی ایم آر اور ڈی آر ڈی اوبی جے پی کی ممبرپارلیمنٹ کے اس دعوے کی حقیقت کودنیاکے سامنے لائے گا؟کانگریس کے ایم ایل اے کاکہنا ہے کہ گائے کو ماں کا درجہ دیا جاتا ہے لیکن کیا ایم پی کے بیان سے وہ ایسے وقت میں گمراہ نہیں ہو رہے ہیں جب گاؤں میں کورونا پھیل رہا ہے؟ پی سی شرما نے مرکزی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے دعوے کو سائنسی ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے رکھا جائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close