مدھیہ پردیش

کانگریسی رکن اسمبلی کی گرل فرینڈ سونیا نے کی کرلی خودکشی

بھوپال ، 17مئی ( ہندوستان اردو ٹائمز ) ایم پی کے کانگریسی ایم ایل اے امنگ سنگھار مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے در حقیقت اتوار کے روز ان کی گرل فرینڈ 39 سالہ سونیا بھاردواج نے شاہ پورہ بنگلے میں خودکشی کرلی، اس نے ایک سوسائد نوٹ بھی چھوڑا ہے۔ اے ایس پی راجیش سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ اب تک کی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنگھار جلد ہی سونیا سے شادی کرنے جار ہے تھے، ان کی شناخت ایک میٹری مونیل ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی ہے ، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی شادی کب ہونے والی تھی۔

واقف کاروں کے مطابق سونیا نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کی تھی ، لیکن دوسر ی شادی بھی ٹوٹ گئی تھی ۔پولیس یہ جاننے کی کوشش میں ہے کہ کیاہواکہ سنگھار کی غیر موجودگی میں سونیا نے خودکشی کرلی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے سوسائد نوٹ میںسونیا نے اشاروں سے بات کی ہے، کسی کو براہ راست ذمہ دار نہیںٹھہرایا ہے۔ پولیس کے مطابق سارا معاملہ اب سونیا کے اہل خانہ کے بیان پر ٹکا ہوا ہے۔یہاں پیر کی دوپہر پوسٹ مارٹم کے بعد ، سونیا کی لاش آخری رسومات کے لئے لے کر آگئے ، سونیا کا بیٹا اور اس کی والدہ بھی ساتھ تھے۔ کچھ دیر بعد ایم ایل اے ا منگ سنگھار بھی وہاں پہنچے،سونیا کے بیٹے اور والدہ سے بات کی۔پولیس نے سونیا کی والدہ کو سوسائد نوٹ دکھایا ہے، اس کے علاوہ ماہر تحریر کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close