مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے سابق نائب وزیراعلی کے بیٹے،بہو اور پوتی کا قتل ، پورے شہر میں پھیل گئی سنسنی

کوربا، 22 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلی پیارے لال کنور کے بیٹے، بہو اور پوتی کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے بھائی اور بھابھی سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ضلع کوربا کے پولیس عہدیداروں نے بدھ کے روز بتایا کہ پولیس نے ہریش کنور (46)، ہریش کی اہلیہ سمترا کنور (30) اور بیٹی یشیکا کنور (04) کو قتل کرنے کے الزام میں پرمیشور کنور، رامپرساد منیور، ہربھجن کنور، ڈھنکونور کنور اور ایک لڑکی کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ اورگا پولیس اسٹیشن کے علاقے بھسما گاؤں میں کنور خاندان کے 3 افراد کے دھاری دارہتھیار سے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم کو گاؤں پہنچی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کنور کنبہ کے گھر سے ہریش، اس کی بیوی اور بیٹی کی لاش برآمد کی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جب پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ہریش کنور کے بڑے بھائی ہربھجن کنور کے بہنوئی نے اپنے دوست رامپرساد مننیور کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرمیشور کنور سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ہریش کنور سے اس کا پیسے کے لین دین کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، چنانچہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ہریش اور اس کے اہل خانہ کو قتل کردیا۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ قتل کی اس سازش میں ہریش کے بھائی ہربھجن کنور، اس کی اہلیہ ڈھنکونور، سریندر کنور اور ایک نابالغ بچی کے ملوث ہونے کی خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں دیگر حقائق بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔ بتادیں کہ پیارے لال کنور کانگریس کے ایک سینئر لیڈر تھے، وہ ضلع کے رام پور علاقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ کنور غیر منقسم مدھیہ پردیش میں نائب وزیر اعلی تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close