مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش : تمام شہری علاقوں میں آج شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک رہے گا لاک ڈاؤن

بھوپال،08؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) جمعرات کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان مدھیہ پردیش کے تمام شہری علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے اعلان کے مطابق ریاست کے شہری علاقوں میں ہفتہ شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ ریاست میں مسلسل کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح تک گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4000 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہاں کل تعداد 3.18 لاکھ ہوگئی ہے۔ اندور اور بھوپال میں روزانہ سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بدھ کے روز اندور میں 866 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کل کیسزبڑھ کر 74895 ہو گئے ہیں۔ بھوپال میں 618 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز55255 ہوگئے ہیں۔ اندور میں فعال کیسزکی تعداد 6281 ہوگئی ہے ، بھوپال میں 4681 فعال کیسزہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close