مدھوبنی

دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ کے ذریعہ طلبہ کی رہنمائی ان کے کھانے پینے اور بسوں تک پہنچانےکا اہم کام انجام دیا گیا۔

گزشتہ کل امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم حضرت مولانا محمد شبلی قاسمی صاحب اور نائب ناظم حضرت مولانا محمد سہراب ندوی صاحب کی ہدایت پر دیوبند سہارنپور اوراتر پردیش سے مدارس سے آنے والے طلبہ جن میں سے بعض ٹرین سے آئے اور بعض بسوں سے آئے ان تمام طلبہ کو ضلع سے اپنے گھروں تک پہونچانے کے لئے انہیں ریلوے اسٹیشن اور دلی موڑ سے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعہ اس مقام پر لایا گیا جہاں سے ان کے گھروں تک جانے کے لئے بسوں کا نظام بنایا گیا تھا اکثر طلبہ نے کہا کہ ہم لوگ راستے سے بھوکے پیاسے ہیں فوری طور پر ان تمام طلبہ کے لئے کھانے پینے کا نظم قاضی شریعت مفتی ارشد رحمانی نے کرایا ان کے ناموں کا اندراج کرواکے انہیں رخصت کیا، ان کاموں کے انجام دینے میں قاضی شریعت دربھنگہ کے ساتھ مولانا محمد نوشاد عالم اشاعتی، محمد مدثر محمد نہال وغیرہ کی ایک ٹیم تھی قاضی شریعت کے ساتھ دس بجے رات سے صبح صادق تک پوری ٹیم طلبہ کے استقبال اور ان کے انتظامات میں مصروف رہی۔ اللہ تعالیٰ سب کو بہتر بدلہ عطا فرمائے آمین
والسلام ارشد رحمانی
خادم دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close