مدھوبنی

انسانیت کی خدمت کا ایک بہترین مثال ہیں سرا کے منوج جھا۔

مدھوبنی ،بابوبرہی 19مئی(منت اللہ رحمانی) -عالمی سطح پر پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس(کوڈ-19) سے آج پورا ملک پریشان ہے۔ روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ وہی دوسرے صوبوں میں معاش کی تلاش میں گئے مزدور اپنے گھروں کو آنے کے لیے بےبس و مجبور ہیں۔ مگر لاک ڈاؤن کے چلتے نہ تو وہ گھر آپا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی کام کر پا رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں مزدوروں کے مسیحا بن کر سامنے آئے سرا کے منوج جھا نے ہزاروں مزدوروں کو گھر واپس لوٹنے میں اپنی طرف سے مکمل امداد مہیا کرایا۔ انہوں نے مزدوروں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند، کے علاوہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، وزیر اعلیٰ اترپردیش، وزیر اعلیٰ تامل ناڈو، وزیر اعلیٰ مہاراشٹر، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعلیٰ ہریانہ، وزیر اعلیٰ گجرات کو درخواست لکھ کر مزدوروں کے گھر واپسی کے لیے اجازت طلب کی جس میں وہ سو فیصد کامیاب بھی ہوئے۔ منوج جھا مدھوبنی ہی نہیں بلکہ اطراف کے ضلع کے مزدور بھی ان کے انسانی خدمات انجام دینے کی وجہ سے مرید ہو گئے ہیں۔ وہ بغیر کسی ذاتی مفاد کے بلا تفریق مذہب ہر ایک کے لیے ایک مثال قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ انسانیت کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایک بات کی جانکاری اور دے دوں کہ منوج جھا بابوبرہی اسمبلی حلقہ سے 2010 میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں آئے مگر کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ البتہ انہوں نے انسانی خدمات سے اپنے آپ کو دور نہیں رکھا۔ سدا عام انسانوں کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور ہمیشہ مجبور وبے کس کو امداد مہیا کراتا ہے۔ ساتھ ہی دہلی میں عدالت عالیہ کے وکیلوں کی تیاری کرانے کا کام بھی کرتے ہیں۔
اس وقت انہوں نے مدھوبنی ڈی ایم، ایس پی کو درخواست لکھ کر بڑے بڑے اسکولوں، و مدرسوں کو کورونا کا جانچ مرکز بنانے اور ہاسپٹل کے انتظامات مکمل طور درست کرنے لئے اپیل کی ہے جسے مدھوبنی ڈی ایم و ایس پی نے سر خم تسلیم کرتے ہوئے قبول کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close