مدھوبنی

جامعہ فرقانیہ کے بانی قاری محمد ولی اللہ کے زیر نگرانی غریب مزدور وں او بیواؤں کے درمیان195 راحتی اشیا کیاتقسیم

دربھنگہ 17مئ (ممتازاحمدحذیفہ) کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے پوری عالمی طاقتیں اس وقت پریشان ہیں، دنیا کی معیشت یکا یک دھراشاہی ہو گیا ہے، انڈیا کی معیشت بھی تباہ ہو گئی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب، مزدور اور لاچار و بے بس اور بیوگان فاقہ کشی کے شکار ہیں ۔اس نفسی نفسی کے عالم میں کچھ لوگ بے سہارا اور مجبور لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہے ہیں ایسے لوگوں کی جان و مال کی اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے ۔ بہار کے متھلاانچل کا علاقہ خط غربت و افلاس کا ہے یہاں کے بیشتر لوگ دہلی ، ممبئی پنجاب وغیرہ میں نوکری کر کے اپنی زندگی کسی طرح گذر بسر کرتے ہیں لیکن یکا یک پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور پھر بار بار اس میں توسیع کی وجہ سے یہاں کی غریب عوام بھوک اور فاقہ کشی کا شکار ہے، کچھ فلاحی تنظیموں کی جانب سے راحتی اشیاء وغیرہ کام انجام دیا جا رہا ہے جس سے مجبور و لاچار لوگوں کو تھوڑی سی راحت مل جاتی ہے اور ان چہروں پر چند ساعت کے لئے مسکان آ جاتا ہے ،اسکے مد نظر۔ جامعہ فرقانیہ طیب نگر منسرا کوٹھرام دربھنگہ کے بانی قاری ولی اللہ صاحب کے زیر نگرانی جامعہ کے علاقے میں بے سہارا مسلم او ہندو ۔غریب مزدورں اوربیواؤں کے درمیان راحتی اشیاءتقسیم کیاگیا۔قاری ولی اللہ صاحب نے بتایا کہ ہم نے غریب مزدور اور بیواؤں کے علاوہ خصوصا اس غریب علماءاکرام کو بھی دیاگیا جو پریشان ہیں
۔قاری محمدولی اللہ بانی جامعہ فرقانیہ طیب نگر منسرا کے شانہ بشانہ تمام احباب نے ملکر اس کام کو انجام دیا۔جناب عتیق اللہ صاحب منسرا۔مولانا وقاری وصی اللہ ہاشمی مہتمیم جامعہ ہذا ۔مولانا وقاری اشفاق صاحب استاذ شعبہ حفظ جامعہ ہذا۔مولانا وقاری مظفرحسین ہاشمی استاذ شعبہ قرأت جامعہ ہذا۔مولانا ریاض احمد اشاعتی استاذ شبعہ دینیات جامعہ ہذا ۔جناب رضوان بھاٸ عرف جگنوبابو۔مولاناابو سعید قاسمی صاحب
جناب مسعود صاحب۔حافظ امداداللہ رحمانی ۔
حافظ عبیداللہ رحمانی۔ستارے ابن مولوی مرشد صاحب ۔ حافظ ممتاز احمد

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close