مدھوبنی

دربھنگہ میں کیش وان لوٹ کا منصوبہ ناکام ، سرغنہ سمیت 5 جرائم پیشہ گرفتار

دربھنگہ (ممتازاحمدحذیفہ)دھاردار ہتھیار سمیت کئی سامان برآمد،اہم سرغنہ راجہ کی تلاش جاری دربھنگہ پولیس نے ایک ایسے لوٹ گروہ کے 5 جرائم پیشوں کو گرفتار کر دربھنگہ میں کیش وان لوٹ کے منصوبے کو ناکام کردیا ہے جس نے پچھلے دنوں مظفرپور میں بینک لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ محمد عارف سمیت 5 جرائم پیشہ شامل ہے۔ساتھ ہی ان جرائم پیشوں کو پناہ دینے والے کرایہ دار مکان مالک شیو نارائن ٹھاکر کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عارف ویشالی ضلع کا رہنے والا ہے جو مظفرپور میں سرگرم جرائم پیشہ راجہ کے رابطے میں بھی تھا۔عارف جنوری ماہ میں مظفرپور میں بینک لوٹ کی واردات کو انجام دے چکا ہے ۔اس کے پاس سے ایک دھاردار ڈائگر ،ٹیپ کا بنڈل ،چیلم اور موبائل برآمد کیا گیا ہے۔سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے اس گروہ کے 5 جرائم پیشوں کی گرفتاری کو اہم مانتے ہوئے منگل کو میڈیا کے اہلکاروں کو جانکاری دی کہ یونیورسیٹی تھانہ کی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ 1۔2 بجے کے درمیان کیش وان کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں جس کی تصدیق کے بعد یونیورسیٹی تھانہ صدر نے شیو نرائن ٹھاکر کے مکان کی گھیرا بندی کر چھاپہ ماری کی جس میں محمد عارف سمیت 5 جرائم پیشوں کی گرفتاری ہوئی۔گرفتار ہونے والوں میں عارف ،محمد عطابل ،ببلو تینوں ویشالی ضلع اور محمد امام حسین اور مونو کمار کٹیہار ضلع کے ہیں۔ان لوگوں سے پوچھ گچھ میں کئی اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں۔سٹی ایس پی نے کہا کہ راجہ کے بارے میں کئی انکشاف ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ راجہ دربھنگہ میں جرائم کی واردات کو انجام دینے کے لئے ہتھیار لیکر پہنچنے والا تھا۔لوٹ کے منصوبے کی پوری جانکاری مکان مالک کو تھی جس کو بھی گرفتار کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close