مدھوبنی

لاک ڈاون پر عمل کرتے ہوئے قبرستان نہ جائے مسلمان، اپنے اپنے گھروں میں رہ کر کریں عبادت۔ صدام حسین مظاہری

بابوبرہی:8اپریل(منت اللہ رحمانی)-عالمی سطح پر پھیلی نوول کوروناوائرس جیسی مہلک وبا کے روک تھام کے لیے پورے ملک کو 14اپریل تک کےلیے لاک ڈاون کر دیا گیا ہے تاکہ دوسرے ملکوں کی طرح ہمارے ملک ہندوستان میں بھی مہلک وبا زیادہ نہ پھیلے۔ اس درمیان مسلمانوں کا ایک تہوار "شب برأت” جو 9اپریل کو ہے۔ یہ شعبان المعظم کی پندرہویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد صدام حسین مظاہری نے کہا کہ شب برأت کا لفظی معنی ہوتا ہے "چھٹکارےکی رات”یعنی اس رات میں اللہ تعالی اپنے بندوں کے گناہوں کو بخش دیتا ہے، اسی لئے مسلمان اس رات میں جگ کر عبادت، تلاوت، نوافل وذکرواذکار کے ذریعے اپنے گناہوں کی بخشش کرواتا ہے، نیز قبرستان جاکر اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہے۔ مولانا محمد صدام حسین مظاہری نے ملک بھر کے مسلمانوں سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لگے لاک ڈاون کا خیال کرتے ہوئے سبھی مسلمان اپنے اپنے گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور قبرستان جانے سے بچیں۔ از محمد صدام حسین مظاہری

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close