مدھوبنی

شاہین باغ کی شاہینوں کو سلام ! از: سالکــ انورسالکــ کسمارمدھوبنی

مدھوبنی /18جنوری بروز سنیچر(منت اللہ رحمانی )شاہین باغ میں خواتین کے زبردست مظاہرہ نے آج پوری دنیا میں قوم کا سر بلند کر دیا ہے، شاہین باغ کی شاہینوں ہم تمہاری قربانیوں اور محنتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد انقلاب آنے والا ہے تم شاہینوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک خاندان کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وطن کی محبت اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہمت و جرائت بھی رکھتی ہے اس کے ساتھ تمہارے اس عظیم مظاہرے نے مختلف مزہبوں کے روحانی رہنماؤں کو بلا کر اس مظاہرے کو اور خوبصورت بنا دیا ہے، سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگ تمہاری جرائت و ہمت کی ستائش کر رہے ہیں ہم جانتے ہیں کچھ لوگ تمہاری آواز کو کسی بھی طرح سے دبانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ان کا مقصد اس لڑائی کو ہندو مسلم فساد کی شکل دینا ہے لیکن تم اپنی آواز اور حوصلوں کو سرد مت ہونے دینا کیوں کہ اس تحریک نے سارے ملک کی خواتین کو جو حوصلہ بخشا ہے وہ قابل تحسین ہے،
اے شاہینوں تمہاری قربانیاں اور محنتے رنگ لا رہی ہے اب تو ظلم کو بھی شرمندگی کا احساس ہونے لگا ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ تم شاہینوں کے حوصلے اور ہمت کو اور مضبوط کرے آمین ثم آمین

تیرے غرور کو جو جلائے گی وہ آگ ہوں..
آکر دیکھ مجھے میں ہی شاہین باغ ہو..

از: سالکــ انورسالکــ کسمارمدھوبنی
موبائل نمبر8292949559

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close