مدھوبنی

یک روزہ جلسہ تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام پزیر

مدھوبنی/30مارچ(منت اللہ رحمانی )کھٹونہ بلاک کے قریب للمنیاں گاؤں سے ایک کیلو میٹر دور سر حد اس پار نیپال میں یک روزہ جلسہ تعلیمی بیداری کانفرنس سر زمین جھانجھ پٹی سندر پور نیپال میں پہلی دفعہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک ہندوستان کے مشہور ومعروف قلمکار شاعر منت اللہ رحمانی مدھوبنی کی ہوئی شرکت ،لوگوں نے خوب دادوتحسین سے نوازے، پروگرام کا آغاز حافظ محمد مستقیم نے تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اور نظامت جناب شفیق اللہ مدھوبنی نے نقیب ہندوستان جناب مجاہد حسنین حبیبی کے انداز میں کرتے ہوئے سامعین نے بہت سارے دعاؤں سے نوازا، میں بھی حیران ہوگیا ،اور شاعر عبدالغفار عارفی نے اپنی شاعری سے سامعین کے دل کو باغ باغ کردیا اور جناب محمد سجاد صاحب بگہاوی نے بھی نعت نبی پیش کئے،مدرسہ جامعہ اسلامیہ جھانجھ پٹی سندرپور نیپال کے طلبہ /طالبات نے نعت نبی ،خطابت اور مکالمہ پیش کیا ،جناب محمد عظمت،محمد ذاکر،محمد مبارک،نعیم،عالممحمدطیب،مشتاق،گڈو،سگنو عالم،شفیق،عبدالقدوس نے شرکت فرماکر تمام شعراء کرام اور مقرر حضرات کو خوب انعامات سے نوازے،اخیر میں حافظ محمد شکیل صاحب کے دعائیہ خطاب سے پروگرام اختتام پزیر ہوا ،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close