مدھوبنی

قاری علاءالدین صاحب کے ریٹائرمنٹ کے موقع سے الوداعی تقریب

قاری علاءالدین صاحب کے ریٹائرمنٹ کے موقع سے الوداعی تقریب
یکہتہ مدھوبنی 2فروری (منت اللہ رحمانی)
مدرسہ اسلامیہ طوفانپور یکہتہ مدھوبنی میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئ جسمیں مدرسہ ہاذاکے استاذ جناب قاری علاءالدین صاحب کے ریٹائرمنٹ پر مدرسہ کے منتظمین وگاؤں کے لوگوں نے پرنم آنکھوں سے قاری صاحب کو الوداع کہا واضح رہے کہ موصوف نے تقریبا چالیس سال تک مسلسل اپنی خدمات مدرسہ ھاذا کے لیۓ صرف کردیاالبتہ شروع کے چار سال علاقہ کے مشہورادارہ مدرسہ رحمانیہ یکہتہ میں بھی موصوف خدمت انجام دے چکے ہیں.
آج جبکہ قانونی اعتبار سے اپنی عمر کے 63سال پوری کرکے موصوف اس کام سے سبکدوش ہورہے ہیں انھوں نےاپنے پیچھے بہت ساری یادیں چھوڑیں ھیں جوہمیشہ یاد آئیں گی اس موقع پر مولاناہارون صاحب رحمانی نے موصوف کی تمام خوبیوں کویادکیا اور سبھوں کی آنکھیں نم ہوگئیں آخیرمیں صدرمدرس جناب نے جملہ مدرسین مدرسہ ھذاکیطرف سے الوداعی تحفہ قاری صاحب کو پیش کیا اس موقع پر مسیح الزماں (فہمی)مولانا عبدالغفار قاسمی قاضی رضوان اشاعتی افروز عالم حافظ فیروز وحدت حسین ودیگر موجود تھے یہ خبر اشتیاق احمد ندوی ازہری نے دی…

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close