شفیع اردولائبریری میں مناگیایوم جمہوریہ کا 72واں جشن

یکہتہ/26جنوری(منت اللہ رحمانی) کھٹونہ بلاک کے یکہتہ گاؤن میں واقع مشہورومعروف مرکزعلم وادب شفیع اردولائبریری یکہتہ میں طلبہ وذمہ داران نے مل کر 72 وان یوم جمہوری پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا.مہمان مکرجناب پروفیسر بدیع الزماں صاحب نے اپنے ہاتھوں سے پرچم کشائ کی،محبوب صدیقی نے اپنے رفقاکے ساتھ مل ترانہ ہند پیش کیا،جناب ابواللیث نے راشٹریہ گیت پیش کیا اس کے عزیزم ابوطلحہ سلمہ نے اپنی تقریرمین کہاکہ آزادی کےبعداس ملک کو جوجمہوریت ملی وہ اس دیش کی اصل طاقت ہےآئیےہم سب مل جل کرعہدکریں ہم دستور کی تحفظ کویقین بناتےہوےاس ملک کی تعمیروترقی اورخوشحالی میں اہم کرداراداکریں گے،انہوں نےبچوں کومخاطب کرتےہوےکہاکہ آپ ملک کےمستقبل ہیں اس لئےاپنی صلاحیت اور ذہانت کوپروان چڑھائیں جب آپ آگےبڑھیں گےتودیش بہی آگےبڑھےگا،اس ملک میں سب سےزیادہ محبت کےپیغام کوعام کرنےکی ضرورت ہےتاکہ نفرت پھیلانےکوخودبخودجواب مل سکے.اس موقع پروسیم اکرم،مجاہدالالسلام،اسعد اقبال،آصف علی،کے علاوہ دلشادغنی،ودیگرذمہ داران حضرات موجودتھے….