دیوبند

مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیوبند کے 49؍طلبہ کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم

ہم اپنی تعلیم کے فروغ کیلئے لیپ ٹاپ سے بھر پور استفادہ کریں گے۔باسم گل وابھیشیک

دیوبند، 28؍ مارچ (رضوان سلمانی) یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق زیر تعلیم طلبہ وطالبات بالخصوص ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹ کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔اسی ضمن میں وزیر اعلیٰ اسکیم کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قدیم ومعروف ادارہ مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیوبند کے سال دوم کے 49؍طلبہ کو سہارنپور میں واقع گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے احاطہ میں لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل نوشاد احمد نے بتایا کہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے پرنسپل وی پی سنگھ نے انہیں بذریعہ فون مطلع کیا تھا کہ ادارہ میں سال دوم کے تمام ٹریڈس کے طالب علموں کے درمیان وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں جس کے بعد مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران پر دیپ شرما،سید نجم اور معید اختر کی قیادت میں الیکٹریشین،الیکٹرانکس اور فٹر ٹریڈ کے سال دوم کے 49؍ طالب علموں کو گورنمنٹ آئی ٹی آئی سہارنپور بھیجا گیا۔

پردیپ شرما نے بتایا کہ ’’لیپ ٹاپ تقسیم‘‘پروگرام کے کوآرڈی نیٹر اور گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے انسٹر کٹر سردار سنگھ کی دیکھ ریکھ میں تمام ضروری کار روائی مکمل کئے جانے کے بعد آئی ٹی آئی کے احاطہ میں پردیپ شرما کی نگرانی میں سید نجم اور معید اختر کے بدست لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔لیپ ٹاپ لینے کے بعد سبھی اسٹوڈنٹ نہایت پرجوش اور خوش تھے انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

الیکٹرانکس،الیکٹریشین اور فٹرٹریڈ کے طالب علموں باسم گل،ابھیشیک،ہرش پنوار اور احمد علی نے کہا کہ وہ لیپ ٹاپ ملنے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اپنے لیپ ٹاپ کا استعمال اپنی ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیادہ بہتر استعمال کے لئے کریں گے اور اپنی تعلیم کے فروغ کے لئے لیپ ٹاپ سے بھر پور استفادہ کریں گے۔ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی،پرنسپل نوشاد احمداور تنویر احمد،محمدراشد،اجے ویر سنگھ،محمد کامل،سید نجم،اور دیگر افراد نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button