بہارتعلیم

مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا میں تعلیمی فروغ پر ایک اہم نشست

24 / اکتوبر/ 2022 (عامر کلام) تعلیمی و سماجی بیداری مہم سیمانچل ، بہار کے بانی و صدر جناب مولانا مسعود عالم صاحب ندوی دامت برکاتہم العالیہ بکھری ، پورنیہ ( معتمد تعلیم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات ، لکھنؤ ) کی اچانک تشریف آوری پر ( 24 / اکتوبر/ 2022 بروز پیر ) مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی ، ارریہ بہار کے صدر المدرسین جناب مولانا محمد اظہار عالم صاحب قاسمی کے علاوہ جمیع مدرسین و ملازمین کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد ہوئی ۔

کلامِ الٰہی سے نشست کا آغاز ہونے کے بعد مہمان محترم نے اپنا مختصر سا تعارف اور اپنی خدمات و سرگرمیوں کی چند جھلکیاں پیش کیں ۔ پھر یکے بعد دیگرے تمام اساتذۂ کرام نے فرداً فرداً اپنا مختصر تعارف کراۓ ۔ اور پھر باقاعدہ تعلمی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ، خصوصاََ ملحقہ مدارس جہاں باصلاحیت اساتذہ موجود رہنے کے باوجود تعلیم و تربیت کے فقدان پر غور و فکر اور تدبیر کے بعد ملحقہ مدارس کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے مہمان محترم نے فرمایا کہ ملحقہ مدارس میں علوم دینیہ و علوم عصریہ کے جانکار اور باصلاحیت و قابل اساتذہ موجود ہوتے ہیں ، سبھی اپنے اپنے مضامین پر دسترس رکھتے ہیں ، اگر یہ حضرات اپنی حکمت عملی اور منظم پلاننگ کے ذریعہ سماج کے کے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور رہنمائی پر توجہ دیں تو چند برسوں کے اندر سماج میں دینی ، تعلیمی بیداری کا ایک بڑا انقلاب آسکتا ہے ۔

مہمان محترم نے مزید فرمایا کہ ملحقہ مدارس میں اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں سرکار دیتی ہے ، جو ایک بڑے مسئلہ کا حل ہے ، اگر جامعہ صدیقیہ ڈگروا ہاٹ ، پورنیہ کو نمونہ بنا کر ہاسٹل اور بچوں کے قیام و طعام کے بند و بست کر لیں تو پھر یکسوئی کے ساتھ بچوں کی دینی و فکری نشو و نما اور اصلاح کر کے عظمتِ رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح باغبانی ، ورزش اور ہفتہ واری انجمن وغیرہ کے شعبے بھی لازمی طور پر قائم کریں ، اور عمارت کو خوشنما و دلکش بنانے پر توجہ دیں ۔

ان کے علاوہ اور بھی بہت سی کار آمد اور جامع ترین باتیں مہمان محترم نے کی ۔ اور مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی 374 کے جملہ اساتذۂ کرام نے ہاسٹل کے قیام اور صحیح تعلیم و تربیت کے عزم لئے ۔ اساتذۂ کرام کے عزم و ارادہ کو دیکھ کر مہمان محترم نے دو ماہ بعد پھر مدرسہ ھٰذا تشریف لانے کا وعدہ بھی فرمایا ، نیز جناب مولانا محمد سلمان اختر صاحب قاسمیؔ و جناب مولانا محمد شبلی نعمانی صاحب قاسمی کے مہمان محترم کو ہدیہ تشکّر بھی پیش کئے اور مہمان محترم کی دعاؤں پر نشست کا اختتام ہوا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button