مدرسہ فیض ابرارپاکٹولہ سیتامڑھی میں جلسہ دستاربندی کامیابی کےساتھ اختتام پذیر

سیتامڑھی (محمدارشادعالم قاسمیؔ ) ضلع سیتامڑھی کےبوکھڑابلاک کی مردم خیزبستی پاکٹولہ میں مدرسہ فیض ابرار کے زیراھتمام ۸/ دسمبرجمعرات کوبعدنمازعشا حضرت مولانااظہارالحق صاحب مظاہری ناظم الجامعۃ العربیہ اشرف العلوم کنہواں کی سرپرستی وحضرت الحاج حکیم مولانا محمدشمیم عالم صاحب کی صدارت میں ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا۔
جلسہ کی نظامت حضرت مولانامظفراحسن رحمانی صاحب نے بہترین اندازمیں کی، آغازحافظ وقاری محمداذکاراحمدشمیمی کی تلاوت اورقاری تابش ریحان کی خوبصورت نعت پاک سے ہوا، رات ایک بجے پچاس حفاظ کےسروں پراکابرین امت کے دست مبارک سے دستارباندھی گئی اوراعزازات سےنوازاگیا۔
حضرت مفتی سہراب صاحب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے مجمع عام سےخطاب فرماتےہوئےکہا کہ مدارس اسلام کےپاورہاؤس ہیں، مدارس کی حفاظت کیجئے، مدارس سےہمیشہ محبت رکھئے، اگرمدارس کمزور ہوئےتوآپ کمزورہوجائیں گے، امت کمزورہوجائےگی، اورمفتی صاحب نے نوجوان نسل کوخصوصی خطاب فرماتے ہوئے کہاکہ آپ کےاندرنشہ کارجحان تیزی سےبڑھ رہاہے، بڑےافسوس کی بات ہےکہ آپ کوریکس کی شیشی کوبھی نشہ کےلئےاستعمال کرہے ہیں، جس طرح پیشاب پینا آپ کوگوارہ نہیں ہے اسی طرح نشہ سے بھی پرہیزکیجئے۔
مولانامحمدارشادعالم صاحب قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتےہوئےتمام سامعین اورمہمانان کاشکریہ اداکیا۔
نیزحضرت مولانااحمداللہ صاحب مئو، مولانامطلوب الرحمن صاحب، مولاناانواراللہ فلک صاحب قاسمی، قاضی محمدعمران صاحب قاسمی، مفتی عبدالباقی صاحب قاسمی، مولانااشتیاق احمد صاحب اعظمی نے بھی خطاب فرمایا۔
جبکہ شاعراسلام دل خیرآبادی، قاری تابش ریحان، اسعداعظمی اورمذکرکمال نے اپنی آوازسے خوبصورت سماں باندھ دیا۔
جلسہ میں لوگوں کاہجوم دیکھنے کوملا، بڑی تعدادمیں برادران اسلام نےشرکت فرمائی اورنمونہ اسلاف حضرت مولانااظہارالحق صاحب مظاہری کی قیمتی نصیحت اوردعاء پرجلسہ اختتام پذیرہوگیا۔