یوپی

مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

کانپور (شکیب الاسلام) آج مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات میں پورے اہتمام کے ساتھ عید الاضحٰی منائی گئی، جناب مولانا مشتاق احمد قاسمی کی امامت میں سینکڑوں فرزندان توحید نے عید کی دوگانہ ادا کی قربانی کی،ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور ملک میں امن وامان اور خوشحالی کی دعائیں کی ۔
اس موقع پر پکھرایاں پولیس پرساشن کا پورا سپورٹ ساتھ میں رہا کسی طرح کی بد نظمی نہیں ہوئی اور حسب سابق پورے اہتمام کے ساتھ نماز ادا کی گئی اور قربانی بھی ہوئی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے والوں میں حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم پکھرایاں مولانا عبدالماجد صاحب قاسمی صدر جمیعت علماء کانپور دیہات سیف الاسلام مدنی سینئر رکن آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کانپور دیہات مولانا عبدالواجد قاسمی مفتی محمد شاہد قاسمی مولانا خالد قاسمی حافظ محمد احسان الحق صاحب محمد ناصر صاحب محمد شکیب الاسلام محمد تابش محمد ثانی محمد عمار محمد حماد وغیرہ موجود تھے
ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button