مدرسہ دعوه الحق ضلع ایودھیا میں یوم آزادی کا جشن جوش وخروش سے منایا گیا

ردولی ضلع ایودھیا (ہندوستان اردو ٹائمز) ردولی و قرب وجوار میں یوم آزادی کا جشن جوش وخروش سے منایا گیا،
اس موقع پر مدرسہ دعوه الحق بھلسر میں مولانا شیر ندوی نے پرچم کشائی کے بعد طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباء واجداد نے بڑی قربانیوں وجانفشانی اور جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو آزاد کرایا ہے لیکن افسوس کہ کہ ہم امام حریت مولانا ابوالکلام آزاد ، شیخ الاسلام ، مولانا حسین احمد مدنی ، اشفاق اللہ خان ، ٹیپو سلطان ودیگر علماء کرام کے ناموں کو فراموش کر دیا ہے
مدرسہ حفصہ للبنات میں ڈاکٹر انور حسین خاں صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک تبھی ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا جب سبھی لوگ اتحاد ، میل ملاپ سے رہیں گے ہم اپنے جیت نشان ملک کو امریکہ، چین، روس سے ترقی میں آگے لے جائیں گے یہ بھی ممکن ہے جب ہم تعلیم میں اعلیٰ مقام پیدا کریں گے آج ہم اخلاق و کردار اور روحانیت کے اعتبار سے بچھڑ رہے ہیں اس لئے ہمیں اپنے فرض کو نبھانا ہے اور ایمانداری سے کام کرنا ھے
واضح رہے کہ اس کے بعد بچیوں نے ترنگا ریلی نکالی،اسی ضمن میں کیریر مانٹسری اسکول ردولی میں پرنسپل چودھری نور نے پرچم کشائی کی اور بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کئے