مدرسہ دارالسلام میں اجلاس دستاربندی 9مارچ کو

مونگیریکم فروری(پریس ریلیز) مدرسہ دارالسلام اکرام نگر،بینی گیر،مونگیرکادوسرااجلاس دستاربندی مو ¿رخہ9مارچ2023،بروزجمعرات بعدنمازمغرب منعقدہوگا۔ان شاءاللہ۔اس موقعہ پرآٹھ حفاظ کرام کے سروں پراکابرعلمائے کرام کے ہاتھوں دستارباندھی جائے گی۔یہ اجلا س مفکرملت حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر، امیرشریعت امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ،سرپرست جامعہ رحمانی مونگیر،رکن عاملہ آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈکی صدارت میں منعقدہوگاجس میں دیگراکابرین علمائے کرام کی بھی شرکت ہوگی۔اس موقع پرعلاقہ وقرب جوارکے علاوہ دیگرعلاقوں کی عوام وخواص سے بھی شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ حفظ قرآن کی سعادت سے بہرہ ورہونے والے بچوں اوران کے اہل خانہ اورمدرسہ کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی ہو۔نیزمدرسہ کی ترقی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔اس موقع پراہل خیرحضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اجلاس کوکامیاب بنانے کے لیے وسائل میں تعاون کریں اورادارہ کاتعاون کرکے قرآن مجیدکی تعلیم اوردین وشریعت کی حفاظت واشاعت کاذریعہ بنیں۔
مدرسہ کے مہتمم مولاناقمرالزماں رحمانی نے مزیدتفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس مدرسہ دارالسلام کادوسرااجلاس دستاربندی ہے،اس کاپہلااجلاس دستاربندی 8مارچ 2020کو امیرشریعت سابع مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒ کی صدارت میں منعقدہواتھاجس میں 11حفاظ کرام کی دستاربندی ہوئی تھی ۔بلکہ اس ادارہ کاافتتاح حضرت امیرشریعت سابع مفکراسلام مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کے ہاتھوں ہواتھا۔ آپ اس ادارہ کی سرپرستی فرماتے تھے۔اب موجودہ امیرشریعت دامت برکاتہم کی رہنمائی میں یہ مدرسہ ترقی کررہاہے۔ اس ادارہ کاقیام اس علاقہ کی بڑی ضرورت ہے۔جس سے علم کی شمع روشن ہورہی ہے۔حضرتؒ نے بڑی دعاﺅں سے نوازاتھاجس کے ثمرات ظاہرہورہے ہیں اورالحمدللہ آٹھ حفاظ کرام کی دستاربندی ہونے جارہی ہے۔اس ادارہ کاقیام 2015میں عمل میں آیا۔اس قلیل عرصہ میں اللہ کی مدد،اہل خیرکے تعاون اوربزرگوں کی دعاءسے یہ ادارہ تناوردرخت بن رہاہے اورمستقل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ابھی مدرسہ میں تعمیری کام بھی جاری ہیں،اہل خیرحضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ تعمیری کاموں میں بھی تعاون کریں تاکہ دین متین کی حفاظت میں لگے علماءوطلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہونچائی جاسکیں۔
مولاناقمرالزماں رحمانی نے مزیدبتایاکہ دارالاقامہ کی تعمیرہوچکی ہے۔مزیددرسگاہ کے لیے مستقل عمار ت کی تعمیرکے لیے دستیاب زمین پرجلدتعمیرکاارادہ ہے،ظاہرہے کہ اتنے بڑے بجٹ کے لیے اہل خیرکے تعاون کی شدیدضرورت ہے۔الحمدللہ بڑی تعدادمیں طلبہ کی کفالت بھی مدرسہ کے ذمہ ہے۔یہ تمام اخراجات اہل خیرکے تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔اللہ نے جنہیں ثروت سے نوازاہے ،وہ صدقہ جاریہ کی نیت سے ادارہ کابھرپورتعاون کریں ۔اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازیں گے ۔آمین۔اہل خیرحضرات اس فون پے نمبرپررقم بھیج کراطلاع کرسکتے ہیں۔9570283804۔ مجلس منتظمہ اوراساتذہ کرام نے اجلاس دستاربندی کی تیاری شروع کردی ہے۔اجلاس میں بڑی تعدادمیں مدرسہ کے وابستگان اور عوام الناس کی شرکت کی توقع ہے۔یہ اطلاع مدرسہ دارالسلام اکرام نگربینی گیرمونگیرکے اساتذہ مولاناعبدالمالک قاسمی اورحافظ محمدثناءاللہ رحمانی نے میڈیاکوجاری کی ہے ۔