بہار و سیمانچل

مدرسہ اصلاح المسلمین بھوراجپور سیوان میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کا دلکش منظر

حافظ و قاری محمد شمشاد عالم۔۔۔۔۔۔

مدرسہ اصلاح المسلمین بھوراجپور سیوان بہار

  آج‌ مورخہ 26/جنوری 2019بروز سینیچر یوم جمہوریہ کے کے موقع پر آپکے محبوب ادارہ مدرسہ اصلاح المسلمین بھوراجپور کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوی جسمیں بھوراجپور پنچایت کے  مکھیا جناب نگیندر پرشادنے  کہا ہم سب ایک جمہوری ملک  کے شہری ہیں  اور دنیا کے بہت سارے ممالک میں ہمارے ملک کے جمہوری طرز حکومت کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور یہ گنگا جمنی تہزیب ہے اور آپس میں ہم سب لوگ مل کر نفرتوں  سے اوپر اٹھ کر ہندو مسلم بھائی چارہ کے ساتھ زندگی گزار یں یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے

اسکے بعدمدرسے کی طالبہ ہماپروین نے ایک نظم پڑھی جو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔

   اسکے بعد مکھیا جناب ارشد علی نے ہندستان زندہ باد کے نعرے لگائے جناب حافظ شمشاد صاحب نے کہا ملک کی 70/ویں یوم جمہوریت منانے کے موقع پر آج مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آج سے 70سال قبل بڑی جدو جہد اور جان و مال کی قربانیوں کے بعد 15 اگست1947/کو یہ ملک آزاد ہوا اور اس آزادی میں ہندومسلم سکھ عیسائی سب نے ملکر اس ملک کو آزاد کرایہ اور 1857سے لیکر 15اگست 1947تک میں علماء کرام کی ایک بہت بڑی جماعت اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں آزادی ملنے کے بعد یہ بات بڑی شدت سے محسوس کی جانے لگی کے ہمارے ملک میں ایک ایسا قانون کو تر تیب دے کر قانون کی شکل میں نافز کیا جائے جس سے کسی بھی طبقہ کو مایوسی نہ ہو نہ لسانی اعتبار سے اور نہ ہی علاقائی اعتبار سے بلکہ سب کو یکساں حق حاصل ہو ٹھیک بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی صدارت میں 29اگست 1946کو آءین سازی کے لیے سات رکنی کمیٹی کی شکل دی گی اور قانون مرتب کرنے میں دوسال گیارہ مہینے اٹھارہ دن لگے اور 26جنوری 1950کو ملک کے اندر قانون نافز ہوا اور اس میں اس بات کی پوری آزادی دی گی کہ  ہر شخص کو  اپنے مزہب اور اپنے دھرم پر چلنے کی پوری پوری آزادیِ ہوگی۔۔۔۔۔

مدرسہ کے طالبعلم دیکھے جاسکتے ہیں


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close