بنگلور

مدارس میں امتحانِ ششماھی کا آغاز : مفتی محمد مقبول قاسمی

بنگئور (ہندوستان اردو ٹائمز) ربیع الاول کا مہینہ آتے ہی مدارس اسلامیہ میں امتحان ششماہی کا پرزور ماحول بن جاتا ہے؛ طلبہ ہرپل امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہونے کے لئے کوشش میں لگ جاتے ہیں؛ الحمدللہ وہ اپنے جدوجہد میں اپنی کوشش کے مطابق کامیابی بھی حاصل کرلیتے ہیں؛
تقریبا ہندوستان کے پورے مدارس میں امتحان ششماہی ربیع الاول ربیع الثانی میں ہی ہوتا ہے؛ امتحان کا دور بھی ایک عجیب دور ہوتا ہے؛ طلبہ کھانا. پینا. سونا. بلکہ اپنی ہر چیز قربان کرکے امتحان کی تیاری میں لگ جاتے ہیں اسی کڑی کا ایک سلسلہ آج ١٥ ربیع الاول بروز چہار شنبہ؛

دارالعلوم حسینیہ ایپا نگر کے آر پورم بنگلور
میں حفظ کے بچوں کا امتحان لینے کا موقع ملا؛ الحمدللہ سارے ہی بچوں نے بہتر سے بہتر جواب دینے کی کوشش کیا، یاد داشت کے ساتھ ساتھ قواعد و تجوید بھی قابل تعریف؛ تمام ہی بچے ہر کسی سے سبقت لیے جانے کی انتھک محنت کئے تھے لیکن ہونا وہی تھا کہ تمام میں سے دو تین ہی کو سب سے آگے نکلنا تھا؛ جیسا کہ قانون الٰہی ہے؛ بعض کو بعض میں فوقیت دے دیتا ہے؛
خیر یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تمام بچوں میں سب سے اعلیٰ نمبر پانے والے حافظ محمد ثناء اللہ ابن محمد محفوظ الرحمن ؛ جبکہ دوسرے نمبر پر حافظ شہزاد ابن محمد نوشاد، اور تیسرے نمبر پر حافظ حسنین ابن محمد عارف، بقیہ تمام ہی بچوں نے ماشاءاللہ کافی شاندار نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے؛
یقیناً یہ سارا سہرا اساتذہ اور خاص کر حضرت مہتمم صاحب کو جاتا ہے کہ انہوں نے بچوں پر خوب محنت کیا اور آج بچے اس لائق ہوئے؛ کل یہی بچے انشاءاللہ دین کے محافظ بنیں گے؛

اللہ تعالیٰ بچوں کو بہترین حافظ، قاری، عالم باعمل ؛ دین داعی بنائے؛ اساتذہ کو اسکا بدلہ عطاء فرمائے؛ اور مدرسہ ھذا کے
مہتمم حضرت مولانا مقصود رشیدی صاحب
کی ساری جد وجہد، شب و روز کی محنت قبول فرما کر اپنی شایان شان بدلہ عطا فرمائے؛ ادارے کو اور خصوصاً مہتمم صاحب کو اللہ رب العزت. شرین کی شر سے، حاسدین کی حسد سے، اور زمینی و سماوی آفتوں سے مکمل حفاظت فرمائے ، آمین ثم آمین؛

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button