ممبئی

مخصوص میڈیا کو بلاکرخبریں پلانٹ کرتا ہے این سی بی : نواب ملک کا الزام

ممبئی،14؍اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے آج ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) پر جعل سازی اور لوگوں کو منشیات کے معاملے میں جان بوجھ کر شامل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ملک نے کہا کہ جب انہوں نے آخری پریس کانفرنس میں آرین خان کیس میں منیش بھانوشالی اور کرن گوساوی کو بے نقاب کیا اور این سی بی پر سوالات اٹھائے تو لوگ ان کے داماد کے بارے میں سوالات کرنے لگے تھے۔مہاراشٹر کے وزیر نے کہاکہ پھر میں نے کہا تھا کہ قانون اپنا کام کرے گا لیکن بی جے پی رہنما کہہ رہے تھے کہ نواب ملک کے داماد سمیر خان منشیات فروش ہیں۔

این سی بی نے ان پر کارروائی کی ہے، اس لیے نواب ملک این سی بی سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ملک نے اس کے بارے میں کہاکہ سمیر خان، کرن سجنانی اور راحیلہ فرنیچر کو 27 ستمبر کو ضمانت ملی تھی لیکن وہ حکم کل اپ لوڈ ہوا ۔ سمیر کو این سی بی کی وجہ سے ساڑھے آٹھ ماہ جیل میں گزارنا پڑا، بدنامی ہوئی۔ اس کے ذہن پر اثر پڑا،کسی سے مل نہیں رہے ہیں۔ اپنے داماد کی گرفتاری پر ملک نے کہا کہ کانپور میں چھاپہ مارا گیا، لیکن این سی بی کے ذریعے یہ خبر پہلے کچھ میڈیا ہاؤسز کو معلوم ہوئی۔ اس نے کہاکہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے 13 فروری کو صبح ایک صحافی ساتھی کا فون آیا کہ آپ کے داماد کو این سی بی کی طرف سے کوئی سمن موصول ہوا ہے؟ میں نے کہا کہ آپ اسے کیوں سمن دیں گے۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ غلط ہے۔ لیکن 12 کو سمیر خان کو رات ہی میں طلب کیا گیا اور 13 تاریخ کی صبح سے گھر پر میڈیا کے کیمرے نصب کیے گئے۔ پھر اسی شام خبر آئی کہ اس معاملے میں 27اے لگایا گیا ہے اور سمیر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

این سی پی لیڈر نے الزام لگایا کہ این سی بی نے ساڑھے تین ماہ تک سمیر کی ضمانت کی درخواست پر عدالتوں میں باتیں بناتارہا لیکن بالآخر ضمانت مل گئی۔ انہوں نے کہاکہ جو حکم دیا گیا اس میں 2 پیراگراف میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جس چیز کا دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہاں 200 گرام گانجا ہے، وہاںکوئی گانجا نہیں تھا۔ ملک نے کہاکہ 14 فروری کو این سی بی کے دفتر سے کچھ لوگ میرے داماد کے گھر گئے۔ دوپہر تک سرچ آپریشن جاری تھا۔ منتخب میڈیا کو بلاکر کر کے خبریں چلائی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا الزام ہے کہ یہ ایک مکمل دھوکہ دہی کی گئی۔ خبر کو بڑی کرنے کے لیے، غریب فرنیچر والا بہنوں کو دیا مرزا کا سیکرٹری بتاکر خبر سنسنی خیز بنا ئی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close