یوپی

مختار انصاری ایمبولینس معاملے میں بی جے پی لیڈر ڈاکٹر الکا رائے اور شیش ناتھ رائے گرفتار

پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی کارروائی

مئو،29؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) مختار انصاری ایمبولینس معاملے میں بی جے پی لیڈر ڈاکٹر الکا رائے کو بارہ بنکی پولیس نے آج گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے بھائی اور اسپتال کے منیجر ایس این رائے کو پیر کو مؤ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے انصاری اور دیگر 12 افراد کے خلاف جیل سے پنجاب کی عدالت تک جانے کے لیے ایک ایمبولینس کا استعمال کرنے کے معاملے میںگینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اس معاملے میں ڈاکٹر الکا اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پولیس دونوں ملزمین الکا رائے اور اس کے بھائی شیش ناتھ رائے کو مؤ سے بارہ بنکی لے گئی۔ یہ معاملے رائے کی جانب سے مختار انصاری کو ایک ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق ہے جب وہ پنجاب کی روپڑ جیل میں بند تھے۔ واضح رہے کہ انصاری اس وقت باندہ جیل میں بند ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button