بہار

محمد طالب کے انصاف کے لئے کینڈل مارچ و سر پر کالی پٹی باندھ کر جلوس نکالا گیا

مقتول محمد طالب کا معاملہ انتظامیہ بہت ہلکے میں لے رہی ہے۔سی بی آئی جانچ میں بہت سا خلاصہ ہونے کی امید:قمر الباری دھمولوی

انسانی حقوق کا کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں نے کی جو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔۔

پکری برانواں نوادہ ( محمد سلطان اختر ) پکری برانواں بلاک ما تحت برڈیہا موڑ سے موہن بگھا ہوتے ہوئے بلاک تک محمد طالب کے انصاف کے لئے کینڈل مارچ کالی پٹی باندھ کر نکالا گیا۔ یہ جلوس پکری برانواں بلاک کے حافظ محمد مجاہد کی درخواست پر ہوئی۔۔اس جلوس کی قیادت کر رہے سماجی خدمتِ گزار قمر الباری دھمولوی کئے۔اُنہوں نے اپنی قیادت میں کہا کہ محمد طالب بن محمد واحد، کا اغوا کر کے قتل کر دیا گیا اور 48 دن گزر جانے کے باوجود قاتل کی گرفتاری نہیں ہوئی اسی لئے طالب کا معاملہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کینڈل مارچ کالی پٹی سر پر باندھ کر نکالا۔ محمد طالب کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جانا اور پولیس کو ان کی غفلت کی سزا نہیں مل جاتی تب تک ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

پکری برانواں تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ جس کا کیس نمبر 27/2022 ہے!
دوسری بات محمد طالب کی لاش برآمد ہونے کے بعد اس کی لاش کو بانس سے لٹکاکر بوریوں میں باندھ کر انسانی حقوق کا صریح خلاف ورزی کیا گیا۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار از خود اس معاملے کو ہینڈل کریں تاکہ پولیس کے کرتوت عوام کو معلوم ہو سکے۔۔
پکری برانواں پولیس کی غفلت ثابت کرتی ہے کہ پولیس محمدطالب کے قاتلوں تک نہیں پہنچ سکتی اس لئے اس کیس کو سی بی آئی کو سونپ کر انصاف دلایا جائے۔
اس کینڈل مارچ کے موقع پر سماجی کارکن محمد قمرالباری دھمولوی، آر جے ڈی جنرل سکریٹری نور طالب، ارشد، ماسٹر خورشید، وشال، فردوس، انیل کمار، آزاد،محمدّ واحد،ایاز، کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود رہے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button