حیدرآباد

محمدہاشم علی کو سینئر سپرٹنڈنٹ آف سی بی آئی کورٹ ترقی ملنے کی خوشی میں تہنیتی تقریب

حیدرآباد(ہندوستان اردو ٹائمز) محمدہاشم علی ابوالعلائی صاحب کو سینئرسپرٹنڈنٹ آف سی بی آئی کورٹ کے عہدہ پر ترقی ملنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کاانعقاد بمقام این وائی کنونشن اعظم پورہ میں عمل میں آیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صوفی ارشد چشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میر عالم)نے سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ رسول اللہ پاک صلعم کے صدقہ وطفیل اوراولیاء ؒ اللہ کی دعائوں کی بدولت پروردگار عالم نے محمدہاشم علی ابوالعلائی کو جوترقی دی ہے اس پرہم انہیں مبارک با د پیش کرتے ہیں ۔

مولانا نے کہاکہ محمدہاشم علی کی زندگی مسلم نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے جن سے وہ رہبری حاصل کرتے ہوئے سخت محنت وجدوجہد کے ذریعہ سرکاری سطح پراونچے عہدے پر فائز ہوکر قوم وملت اور وطن کی خدمت کرسکتے ہیں۔ مولانا نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ حکومت نے اسّی ہزار سرکاری ملازمتوں کااعلان کیا ہے وہ اس سے فائدہ اٹھاکر سرکاری ملازمت حاصل کریں اور اپنے گھراور خاندان کی کفالت کریں۔

مولانا نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کا یہ اعلان قابل ستائش ہے اور اس کیلئے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھررائو مبارک باد کے مستحق ہیں جوبے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت سے جوڑنے کیلئے انتھک کوشش کررہے ہیں۔مولانا نے صدر مجلس بیرسٹراسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی کی خدمات کوبھی خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ مجلس کی جانب سے بھی مسلم نوجوانوں کو تعلیم سے جوڑنے کیلئے تعلیمی ادارے قائم کیے جارہے ہیں اور سرکاری سطح پرملازمتوں کے حصول کیلئے رہبری کی جارہی ہے۔اکبرالدین اویسی کی اسمبلی میں نمائندگی کی وجہ سے آج اردوزبان میں بھی سرکاری ملازمت کے امتحانات منعقدکیے جارہے ہیں۔

ناصر یافعی(پراپرئٹر این وائی کنونشن)، طالب یافعی ، مولانا صوفی غوث مرزا چشتی ابوالعلائی ،مولانا صوفی افسر چشتی ابوالعلائی، محسن الکثیری ، غوث صندل (چیئرمین میٹروگروپ)،ابوبکرباخطیب ، عبدالرحمن بلعلہ، محمدبلعلہ، علی یافعی، محمدیافعی ،عثمان یافعی ، جمال یافعی، عبداللہ طالب یافعی، عبداللہ ناصریافعی، عبداللہ صالح یافعی ،عرفات قریشی (صدرنشین پنچ رتن سوسائٹی حیدرآباد)، غوث محی الدین شاہد (محمد یہ فارکس)، عمران ،آصف ، جاوید پاشاہ ابراہیم ، سید بشیر (بشیر پٹرول پمپ) ، عثمان ، ریان مرزا چشتی ابوالعلائی اوردیگر نے محمدہاشم علی کی تہنیتی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ محمدہاشم علی کے فرزند محمد مجید علی چشتی ابوالعلائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button