مدھیہ پردیش

محبوبہ کے ساتھ مار پیٹ ، ماورائے عدالت بلڈوزر کی کاروائی

بھوپال ؍ریوا، 25دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) ایم پی کے ریوا ضلع کا ایک دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے پیٹائی کی۔ اب پولیس نے اس پورے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ ملزم پنکج ترپاٹھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے دفتر نے بھی ایک ویڈیو ٹویٹ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ ملزم پنکج ترپاٹھی کے گھر کو بلڈوزر سے گرایا جا رہا ہے۔ سی ایم او نے بتایا کہ مکان کو مسمار کیا گیا ہے کیونکہ یہ غیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا۔اس پورے معاملے میں ریوا کے ایس ڈی او پی نوین تیواری نے کہا کہ پنکج ترپاٹھی نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو اپنے گاؤں لے جا رہا تھا، اس دوران کسی بات پر ان میں جھگڑا ہو گیا اور لڑکے نے لڑکی کو بری طرح مارا۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم پنکج ترپاٹھی موگنج علاقے کے ڈھیرا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ تیواری نے بتایا کہ متاثرہ اور ملزم کے درمیان تعلقات تھے اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے لڑکی کو مارا پیٹا۔ اس دوران نوجوان غصے میں آ جاتا ہے اور پھر اسے بے رحمی سے مارتا ہے۔ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 151 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس پورے معاملے میں ایک اور اہم بات سامنے آئی۔

متاثرہ واقعہ کی اطلاع دینے پولیس اسٹیشن پہنچی تھی، لیکن پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم، پولیس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم کو آئی پی سی کی دفعہ 151 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ملزم کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button