مجلس کی مدھیہ پردیش میں شاندار کامیابی پرمبارکبا د : جمیل ربانی

حیدرآباد(راست) مجلس اتحاد المسلمین نے مدھیہ پردیش میں سات سال بعد ہوئے بلدی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔پہلی مرتبہ مجلس نے ان انتخابات میں حصہ لیاتھا اورجماعت کوشاندار کامیابی ملی ۔برہان پور اورکھنڈوا میں اسے یہ کامیابی ملی۔ صدرمجلس بیرسٹراسدالدین اویسی نے اس شاندار کامیابی کے ذریعہ شمالی ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں مجلس اتحاد المسلمین کا پہلی مرتبہ کھاتہ کھولا ہے۔
صدر مجلس بیرسٹراویسی کی سیاسی بصیرت نے ہندوستان میں مسلم قیادت کومضبوط کیاہے۔ قلعہ گولکنڈہ میلاد کمیٹی جنرل سکریٹری و مجلسی کارکن حلقہ کاروان جمیل ربانی نے کہاکہ صدرمجلس دن رات مسلم قوم میں شعور بیداری پیدا کرنے اور ان کوآپس میں متحد کرنے کیلئے شب وروز اپنی جان کوجوکھم میں ڈالتے ہوئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے صدر مجلس کو اس شاندار کامیابی پرمبارک باد پیش کی ۔
جمیل ربانی نے ساتھ ہی تمام مجلسی قائدین وکارکنوں کومبارکباد پیش کی جنہوں نے مدھیہ پردیش میں جماعت کومضبوط کرنے اور کامیابی دلانے کیلئے کام کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے صدرمجلس کی قیادت پربھروسہ کرتے ہوئے کامیابی دلائی۔ صدر مجلس بیرسٹراویسی اور مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی ایک مضبوط سیاسی امید ہے اورمجلس اتحاد المسلمین مستقبل میں ہندوستان میں ایک بڑا سیاسی انقلاب لائے گی۔