دیوبند

مجلس دعوت الحق کی جانب سے تیسرے دن بھی ضرورت مندوں کو سنت ابراہیمی میں شامل کیا گیا

دیوبند؍کیرانہ12؍جولائی(رضوان سلمانی) مجلس دعوۃ الحق کے زیر نگرانی عید الاضحی کے تیسرے دن بھی ضرورت مندوں اور فرقہ وارانہ فساد کے شکار لوگوں کو سنت ابراہیمی میں شریک کیاگیا ۔

اس طرح مجلس کے چیرمین مفسر قرآن مولانا عبدالستار سلام قاسمی کے مقامی نمائندہ حافظ محمد سالم نے حسب معمول بڑی تعداد میں غریبوں اور مسکینوں کو اس عمل میں شریک کیا اور کہا کہ مجلس ہمیشہ ہی اپنی وسعت کے مطابق ضروت مندوں کاخیال رکھتی ہے ۔محتاجوں ،غریبوں،یتیموں اور ضرورتمندوں کی مدد ،معاونت،حاجت روائی اور دل جوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے ۔دوسروں کی مدد کرنے ان کے ساتھ تعاون کرنے ان کے لئے روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے رب کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے ۔

صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی بھر پور مدد کرے ۔عید الاضحی پر جانور کی قربانی سنت ابراہیمی ہے اور قربانی کے گوشت کی تقسیم کا اصول بھی واضح کردیا گیا ہے جس کے مطابق گوشت کے تین حصہ ہونے چاہئیں۔ایک حصہ گھر کے لئے،دوسرا حصہ رشتہ داروں جبکہ تیسرا مستحقین کے لئے مختص ہونا چاہئے۔واضح ہو کہ مجلس دعوۃ الحق کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

ان ضرورت مندوں میں زیادہ تروہ لوگ ہیں جو 2013میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے شکار ہیں ۔یہ لوگ یہاں جھگی جھونپڑیوں میں رہتے ہیں۔ان میں چند لوگ ہی قربانی کرپاتے ہیں۔،کیونکہ زیادہ تعداد مزدور طبقہ کی ہے ۔مجلس دعوۃ الحق کی طرف سے انھیں لوگوں کو خاص طور پر شریک کیاجاتا ہے تاکہ وہ بھی خوشی سے عید منا سکیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button