اہم خبریں

مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا قیام اور خدمات-

مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا قیام اور خدمات!!!

(_______) مولانا نظرالحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے قیام و خدمات و تعاون کی اپیل کرتے ہوئے عامۃ المسلمین کے لئے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ: تمام تعریفیں اللہ سبحانہ  و تعالی کے لئے سزاوار ہیں جس نے دنیائے انسانیت کی ہدایت کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت تک کے لئے آخری نبی بناکر بھیجا قرآن کریم و احادیث مبارکہ کی روشنی میں تمام علمائے امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں جو بھی نبوت کا دعوی کرے گا وہ جھوٹا ہے کذاب ہے اور کافر ہے۔مسیلمہ کذاب کو دور صدیقی میں کیفر کردار تک پہنچایا گیا جب جب بھی نبوت کے جھوٹے دعویدار پیدا ہوئے امت کے جیالے ان کے کفر کو واضح کرکے امت مسلمہ کو آگاہ کرتے رہے اور ان کو جہنم رسید کرتے رہے۔ گزشتہ صدی کا کذاب مرزا غلام احمد قادیانی مختلف دعوے کیا اور اس کے متبعین نے اسلام کا لیبل لگا کر عام مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے جارہے ہیں، علمائے حق نے ہر علاقے میں اس کے باطل عقائد ونظریات اور اس کی چال بازیوں سے امت کو آگاہ کرکے کفریہ عقائد سے بچانے کی کوشش و فکر کرتے رہے ہیں، کاماریڈی میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے، سوء قسمت بعض آبائی قادیانی برسوں سے آباد تھے، 1999ء  میں کاماریڈی کے اطراف واکناف میں اپنی ریشہ دوانیاں شروع کیں دیہات کے بھولے بھالے مسلمان اس فتنے کی سنگینی سے غافل رہے قادیانیت اپنی ناپاک چالبازیوں سے مسلمانوں کو اپنی چنگل میں لیتی رہی اور دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی قادیانیوں کی پشت پناہی سے 24/ دیہات قادیانیوں سے متاثر ہوچکے تھے.    اللہ سبحانہ و تعالی نے حالات پر کرم فرمایا پھر ملت کا درد اور امت کی تڑپ، فکر رکھنے والے چند احباب نے حضرت مولانا قاری عثمان صاحب دامت برکاتہ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت و استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کو حالات سے مکمل واقف کروایا 12 ربیع الاول 1421ھج، 5 جون 2003ء شب جمعہ مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی نے کاماریڈی کے نمائندہ شخصیات و نوجوانوں کے ہمراہ مکمل مجاہدانہ قیادت میں باضابطہ کام کا آغاز کیا، حضرت مجاہد ملت کی کاماریڈی میں بار بار تشریف آوری اور ہر چھوٹے بڑے دیہات کے دورے، پھر قادیانیوں اور ان کے ہمنواؤں سے بار بار گفت و شنید نے کفر کی جڑوں کو کاٹ دیا، ایک ایک کرکے قادیانیت سے متاثرہ 24 / دیہات (جہاں قادیانی پہنچ کر اپنی ناپاک چالبازیوں سے بھولے بھالے مسلمانوں کو اپنے چنگل میں پھنسا چکے تھے) تائب ہوکر حلقہ اسلام میں داخل ہوگئے۔الحمدللہ اس وقت 80 سے زائد مکاتب قائم ہیں جہاں 1200 سے زائد طلبہ و طالبات کو 50 سے زائد معلمین کرام علم دین اور عقائد صحیحہ محبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آراستہ کر رہے ہیں، قادیانیت شکیلیت و تمام باطل مذاہب کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کرنے اور امت مسلمہ کو اپنے فرض منصبی کی یاد دہانی کے لئے عشق نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے سرشار ہوکر ہر سال جلسہائے تحفظ ختم نبوت کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے تحت اذان نماز تعلیم و تربیت اور خدمت خلق پر مبنی فلاحی و رفاہی کام کا مخیر احباب کے مخلصانہ تعاون سے بخوبی انجام پارہے ہیں،جن میں قابل ذکر ہیں:(1) مکاتب کا قیام۔(2) ائمہ و معلمین کا انتظام۔ (3) معلمین کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر۔(4) معلمین کے لئے سائیکل کا نظم۔(5) مساجد کی تعمیر۔(6) ڈولوں کا انتظام۔(7) غیر آباد مساجد کی آبادکاری۔(8) پانی کا نظم بور ڈلواکر۔(9) بیواؤں یتیموں کی امداد(10) غریب بچیوں کی شادیوں میں تعاون۔(11)  بیماروں کے لئے مالی امداد۔(12) رمضان المبارک میں راشن پیاک، و عید پیاک۔(13) رمضان المبارک میں افطاری کا نظم۔(14) عیدالاضحیٰ میں گوشت کی تقسیم۔دعا ہے کہ اللہ ہم تمام خدام و کارکنان کو اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین خاک پائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔*لہذا! اہل خیر حضرات سے دردمندانہ گزارش ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا بھرپور تعاون فرمائیں۔**تفصیلات کے لئے الحاج محمد عبدالواجد علی خازن  مجلس ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی،9866505757، الحاج سید عظمت علی سکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی 9618156786 سے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔*

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close