یوپی

مبینہ نابالغ عاشق جوڑے نے مندر کے احاطہ میں کرلی خودکشی

بدایوں،21مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) اترپردیش کے بدایوں ضلع میں اساواں پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں ہفتہ کی صبح ایک نابالغ عاشق جوڑے کی لاش مندر کے بالائی کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ ایک پولیس افسر نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دو محبت کرنے والے جوڑے کی لاش الگ الگ ساڑھیوں سے پھنڈے میں لٹکی ہوئی ملی ہیں۔

افسر کے مطابق لاش کے پاس سے بیئر کی بوتل اور کیڑے مار دوا کی بوتل بھی ملی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے کیڑے مار دوا ملا کر بیئر پیا اور پھر پھانسی پر لٹکا کر جان دے دی۔بدایوں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) او پی سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں کے پردھان کی طرف سے اطلاع دی گئی تھی کہ مندر میں رہنے والے ایک شخص کی بیٹی اور دھرم پور کے رہنے والے نے مبینہ طور پر مندر کے اوپری کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔سنگھ کے مطابق جائے وقوعہ سے بیئر کی بوتل کے ساتھ کیڑے مار دوا کی بوتل بھی ملی ہے جس کی وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے بیئر میں کیڑے مار دوا ملا کر پیا اور پھر پھندے سے لٹک ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فرانزک ٹیم موقع پر موجود شواہد کی جانچ کر رہی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button