حیدرآباد

مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے دومقدمات میں اکبر الدین اویسی بری

حیدرآباد13اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ حیدرآباد کی نامپلی میٹروپولیٹن کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کومبینہ نفرت انگیز تقریر کے دو مقدمات میں بری کردیا ہے۔ یہ دونوں کیس نرمل اور نظام آباد اضلاع سے متعلق تھے۔

عدالت نے کہاہے کہ استغاثہ خاطر خواہ ثبوت فراہم کرنے سے قاصر رہے۔ عدالت نے اکبر الدین اویسی کو کوئی متنازعہ بیان نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہاہے کہ ملکی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زبان پر قابو رکھنا ضروری ہے۔منگل کو عدالت نے ان مقدمات کی سماعت کی تھی لیکن فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اکبر الدین اویسی اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور ایم پی اسد الدین اویسی کے بھائی ہیں۔ ان پر ایک عوامی تقریر کے دوران ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کہنے کا الزام تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button