کھیل

مائیکل وان نے مانچسٹر ٹیسٹ کی منسوخی پر اٹھائے سوال، کہا – یہ سب پیسے اور آئی پی ایل کے لیے ہوا

لندن،11؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا خیال ہے کہ آئی پی ایل کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ کیا گیا۔ وان نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو RT-PCR ٹیسٹ پر یقین کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ پانچویں ٹیسٹ سے ایک دن پہلے ٹیم انڈیا کے جونیئر فزیو متاثرہ پائے گئے تھے ۔ اس کے بعد جمعہ کو ٹاس سے دو گھنٹے پہلے ٹیم انڈیا نے میدان پر اترنے سے انکار کر دیا اور پھر پانچواں ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا۔ مائیکل وان نے کہا کہ سچ پوچھیں تو یہ سب پیسے اور آئی پی ایل کے لیے ہوا ہے۔

پانچواں ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ کھلاڑی کورونا کے خطرے اور آئی پی ایل سے محروم ہونے کا خوف تھا ،ایک ہفتے میں ہم آئی پی ایل دیکھیں اور کھلاڑی مسکراتے ہوئے خوش ہوں گے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ہندوستان 20 رکنی ٹیم میں سے 11 کھلاڑیوں کو میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اتارا ، اگر ایسے کھلاڑی ہوتے جو الگ ہونا چاہتے تھے اور کھیلنا نہیں چاہتے تھے تو ٹھیک ہے۔ یہ سب کچھ ذاتی ترجیح کے بارے میں ہے۔لیکن ہندوستان 11کھلاڑیوں کو میدان پر اتارنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

وان نے کہا کہ انہیں کھیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا ، جیسا کہ انگلینڈ کو گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں اپنے میچ مکمل کرنا چاہیے تھا۔ کرکٹ کے کھیل کو اس ٹیسٹ میچ کی ضرورت تھی۔ سیریز شاندار طریقے سے چل رہی تھی۔ یہ درست نہیں کہ ایک ٹیسٹ میچ ٹاس سے 90 منٹ پہلے منسوخ کیا جا سکے ۔ وان نے کہا کہ اگر جمعرات کو منسوخی کا اعلان کیا جاتا تو شائقین مانچسٹر نہیںجاتے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close