مضامین

مائک ایک بہانہ ہے آذان کو نشانہ بنانا ہے : از قلم محمدشفیع اللہ

از قلم محمدشفیع اللہ ہندوپور آندھراپردیش
رابطہ نمبر 7013271076

قارئین اذان کے لغوی معنی ہیں خبردار کرنا اطلاع دینا اور اعلان کرنا اِس میں شک نہیں کہ ‘اذان اللہ تعالیٰ کے اذکار میں سے ایک عظیم ترین اور ایک اہم ترین ذکر ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور سیدالکونین صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان کیا جاتاہے لوگوں کو کامیابی و کامرانی کی طرف بلایا جاتا ہے اور اسلام کی شان و شوکت کا ایک بہترین عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے اور جس گاؤں اور محلہ میں ہمیشہ آذان کی آواز بلند ہوتی ہے چاہے مائک کے ذریعہ ہو یا بغیر مائک کے وہاں سے شیطانی طاقتیں شیطانی قوتیں ختم ہوجاتی ہےجب مؤذن اذان دیتا ہے تو اس کی اذان کی آواز سن کر شیطان آواز کے ساتھ ریح خارج کرتے ہوئے بھاگتا ہے

 

بعض دفعہ جانوروں کو بھی وہ نظر آتا ہے اس لئے اس سے گھبرا کر اذان کے وقت کتے بھوکتے ہیں روتے اور آواز کرتے ہیں اور وہاں زمینی وآسمانی آفات سے تباہی زیادہ تر نہیں ہوتی کیونکہ شہر گاؤں محلہ تو دور کی بات بلکہ پوری دنیا میں صرف ایک بھی اللہ کا نام لینے والا موجود ہو تو صرف اُس ایک کی وجہ سے پوری کائنات کو چلانےکا وعدہ رَبّ کا ہے قارئین جس گاؤں اور محلوں میں رب کا گھر ہوں رب کے نام کی پُکار ہوں اُس گاؤں اور محلوں میں رب کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتاہے اور جس گاؤں اور محلوں میں شیطان کا گھر ہوں اور شیطان کے نام کی پُکار ہوں وہاں ہمیشہ فتنے فساد لڑائی جھگڑے لوٹ مار ہوتیں ہیں قارئین کیا آپ جانتے ہیں شیطان کے گھر شیطان کی آذان اورشیطان کے مؤذن کون ہوتے ہیں شیطان کا گھر سینما گھر ناچ گانے والے کلب ہوتےہیں شیطان کی آذان گانے اور میوزک ہوتی ہے اور ناچ کر ڈانس کرکے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے یہ شیطان کے مؤذن ہوتے ہیں

 

آج کے فرقہ پرست لوگوں کو ان ناچ گانوں والے کے شور شرابہ ڈی جے سانگ سے اور مندروں میں ہونے والے بجن سے تکلیف نہیں ہے کیونکہ وہ اُسی شیطان کےمرید ہیں اگر اُن کو کسی چیز سے تکلیف ہےتو صرف رب کی آواز کی پُکار سے تکلیف ہے آذان سے تکلیف ہے قارئین آج میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں سے یہ بات کہہ رہاہوں کہ آج کے فرقہ پرست لوگوں کو مائک کے ذریعہ ہونے والی آذان سے تکلیف نہیں ہو رہی ہے بلکہ اُن کو تو آذان سے تکلیف ہورہی ہے مائک تو ایک بہانہ ہے آذان کو نشانہ بنانا ہے آج وہ مائک کو بند کرنے کی بات کر رہےہیں کل آذان کو پھر مسجد کو ختم کرنے کی بات کریں گے بس آپ باہمت رہے اپنا حوصلہ بلند رکھیں حق کے سامنے باطل کو ہمیشہ ذلیل و رُسوا ہونا ہے انشاءاللہ آج نہیں تو کل ضرور بس مالکِ کائنات سے دعا ہےکہ فرقہ پرست ظالم لوگوں کے حق میں اگر ہدایت ہے تو ہدایت دے نہیں تو دنیا سے تباہ وبرباد کریں آمین یارب العامین

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button