لکھنؤ سمیت کئی مقامات پر زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ

لکھنو، 20اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) یوپی کے لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی اضلاع میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات کو تقریباً 1.16 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر شمال-شمال مشرق میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
تاہم کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ نیند سے بیدار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران جنم اشٹمی منانے والے لوگ بھی گھبراہٹ میں پنڈال سے باہر نکل آئے۔ لوگوں کے مطابق جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں رکھی سامان کافی دیر تک لرزتے رہے۔
اس سے قبل جمعہ کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ علاقے میں بھی زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ این سی ایس (قومی مرکز برائے زلزلہ شناسی) نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 3.1 کی شدت کا ایک اور زلزلہ جموں و کشمیر کے ہینلے گاؤں میں بھی محسوس کیا گیا۔