لشکر طیبہ نے دی غلام نبی آزاد کو جان سے مارنے کی دھمکی

سری نگر ،15ستمبر(ہندوستان اردو ٹائمز ) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو ان کی کشمیر ریلی سے قبل لشکر طیبہ سے وابستہ دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) نامی دہشت گرد تنظیم نے جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی دی ہے۔ اس کے پیش نظر ان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تنظیم نے انٹرنیٹ پر غلام نبی آزاد کو دھمکی دیتے ہوئے ایک پوسٹربھی جاری کیا ہے۔
اس میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کی سیاست میں ان کا داخلہ اچانک نہیں ہوا ہے۔یہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑنے اور اپنی پرانی پارٹی یعنی کانگریس میں رہ کر جموں و کشمیر کی سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ دہشت گرد تنظیم نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چھوڑنے سے پہلے آزاد نے مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقات کی تھی۔دہشت گرد تنظیم نے کئی مقامات پر دیواروں پر پوسٹر بھی لگائے ہیں۔