قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دوسرا راشٹریہ قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد
ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے 200 مثالی معلمین کو اعزاز سے نوازا گیا

دہلی : 15 جنوری (ذوالقرنین احمد) مرزا غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین نیو دہلی میں آج 14 جنوری کو قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کا دوسرا راشٹریہ قومی سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں تمام راشٹریہ ریاستی،علاقائی عہدیداران نے شرکت کی۔ واضح ہو کہ پورے ہندوستان میں اردو کی ترقی اور بقاء کے لیے جو اساتذہ نے اپنے دائرے کار میں بہترین تدریس اور کام کیے ان اساتذہ کو قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے توصیف نامہ اور میڈل سے نوازا گیا ۔
ساتھ ہی سماجی اور سیاسی میدان میں جن حضرات نے اپنی کارکردگی اردو کے لیے کوشاں کی ان تمام صاحبان کو بھی کرمچاری سنگھ کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا ،پروگرام میں موجود مقرر حضرات نے اردو زبان کو فردغ دینے اور ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں پھیلانے کے لیے رہنمائی کی ساتھ کہا کہ اپنے بچوں کو اپنی مادری زبان میں تعلیم دلانے کی مہم چلائے جس کی وجہ سے قوم کے نونہال اپنی زبان ( اردو ) کو فروغ دیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سیمینار کے کنوینر جناب چوہدری واصل علی گجر صاحب( نیشنل پرسیڈنٹ) نے انتھک کوشش کی۔ اور اردو کی بقاء کیلئے اپنے بچوں کو اردو زبان میں تعلیم دلوانے کا مشورہ دیا کیونکہ مادری زبان میں بنیادی یعنی پرائمری تعلیم حاصل کرنے پر بچوں کیلے آگے کی تعلیم حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر صالحہ رشید ( شعبہ اردو فارسی) پروفیسر سید علی چوہدری( علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) پروفیسر صالح محمد (سابق چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کشمیر) معراج احمد (ایجوکیشن آفیسر نارتھ اتراکھنڈ) کو مدعو کیا گیا۔
ہندوستان کے تقریبا 22 ریاستوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ہر ریاست سے اردو کی بقا کے لیے کام کرنے والے مثالی معلمین کو اعزاز سے نوازا گیا مہاراشٹر سے ذمہ داران میں سید مہتاب ابراہیم ( قومی نائب صدر) محمدزین العابدین (ریاستی جنرل سیکریٹری) عابد خان (ریاستی صدر) نے شرکت کی ملک بھر سے تقریبا 200 مثالی اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا، جس میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے ۱۴ اساتذہ ۱-محمد زین العابدین اسحاق ، ممبئی عظمی ناڈکرنی پارک اردو اسکول ممبئی، ۲-جاوید اطہر خان ابن ڈاکٹر محبوب راہی، ضلع پریشد گرلز اسکول، بارسی ٹاکلی، آکولہ، ۳-عبدالعلی عبدالطیف، ضلع پریشد پرائمری اسکول، غنیم پورہ ناندیڑ، ۴- صبغت اللہ حفیظ اللہ خان، ضلع پریشد ہائی اسکول پاتھری،پربھنی، ۵- سید کنیز فاطمہ سید لال احمد، نیشنل اردو پرائمری اسکول، کوسہ ممبرا، تھانہ ۶- آفرین عبدالمنان شیخ، اقراء انٹرنیشنل اسلامک اسکول، شولاپور ۷- جمال عبدالناصر منظور احمد، دی مالیگاؤں ہائی اسکول، مالیگاؤں، ناسک ۸- ڈاکٹر عبدالباری، انجمن خیرالاسلام پونہ کالج آف آرٹس،سائنس اینڈ کامرس، کیمپ پونے ۹- مولا علی سیفن صاحب ارجنگی، انجمن اسکول و جونیئر کالج مہسلہ،رائے گڈھ ۱۰- عرفان خان ایوب خان پٹھان، ضلع پریشد پرائمری اسکول، لمبے جلگاؤں،گنگاپور اورنگ آباد ۱۱- غازی زہروش عبدالبشیر، حاجی شکور اردو ہائی اسکول سرس گاؤں، چاندور بازار، امراوتی ۱۲- صدیقی نوید عبدالقادر، پرنسپل نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، بیڑ ۱۳- محمد عتیق شیخ عبدل، اردو ہائی اسکول دگرس،ایوت محل اور ۱۴- سید مہتاب ابراھیم کو تعلیمی خدمات اور اساتذہ کے لئے بے لوث جدوجہد کے ضمن میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اور مستقبل میں اردو کی بقاء اور ترقی کے لئے مستقل طور پر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔