دیوبند

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

دیوبند، 6؍ جولائی (رضوان سلمانی) عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے منڈیوں میں جانوروں کی خریداری شروع ہوگئی۔ اس بار قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے گاہک مویشیوں کے تاجروں سے جانوروں کی قیمتوں پر بحث کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔عیدالاضحی 10 جولائی سے شروع ہوگی۔

اس کے لیے لوگوں نے اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے جانور خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔ لیکن اس سال جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ منڈی میں فروخت کے لیے لائے گئے مویشیوں کی قیمت 35000 سے 45000 روپے تک ہے۔ جبکہ بکرے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

اس بار بکرے کی قیمت بھی 22؍ ہزار روپے سے شروع ہو کر 30 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جانوروں کے تاجر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اس بار جانور کم ہونے کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اللہ کی راہ میں قربانی کا جذبہ ایسا ہے کہ وہ مہنگے داموں جانور بھی خرید رہے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button