یوپی

’قبوری عالم ‘ نے مسلم پرسنل لاء بورڈپر مقصد سے بھٹکنے کا لگایا الزام

بریلی،6 فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے مقصد سے بھٹک گیا ہے،جس کے لیے علمائے کرام نے بورڈ تشکیل دیا تھا۔ بورڈ اس سے بہت دور چلا گیا ہے،

بورڈ کا مقصد مسلمانوں کی شرعی اور مذہبی معاملات میں فلاح و بہبود کرنا تھا لیکن اب بورڈ کو صرف سیاسی معاملات میں دلچسپی ہے۔ایسا ہی کل لکھنؤ میں بورڈ میٹنگ میں یکساں سول کوڈ اور لو جہاد جیسے سیاسی مسائل پر تو بات ہوئی، لیکن مسلمانوں کی ترقی اور ان کی بنیادی چیزوں جیسے تعلیم کاروبار اور تربیت پر بات نہیں ہوسکی۔ اسی لیے کہنا پڑتا ہے کہ بورڈ اپنے مقصد کی تکمیل سے ہٹ گیا ہے۔

خیال رہے کہ وقتاً فوقتاً علمائے سوصاحب اقتدار کے ایماء پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے تعلق سے ’’منفی تاثر‘‘ دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ خیال رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے،لیکن علماء سو ، مجاروںاور صاحبِ اقتدار کے سکوں پر پلنے والے نام نہاد ملاؤں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے ہمیشہ اجتناب وگریز کیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button