عجیب و غریب

قبر سے 35 سالہ خاتون کی لاش نکال کر کی گئی ایسی گھنونی حرکت، علاقہ میں کشیدگی

دمکا : جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں شکاری پاڑہ تھانہ کے پنرگڑیا گاوں میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ۔ گاوں کے قبرستان میں گزشتہ بدھ کو دفن کی گئی خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔ واقعہ کو لے کر ڈائن بسیاہی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

دراصل بقرعید کے دن صبح تقریبا نو بجے پینرگڑھیا کے رہنے والے سلطان میاں عرف عیدو میاں کی اہلیہ تجمل بی بی ( 35) گھر کے نزدیک گھاس کاٹ رہی تھی ۔ اسی دوران سانپ نے اس کو کاٹ لیا ۔ سلطان میاں اپنی بیوی کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر رام پور ہاٹ علاج کیلئے لے جارہا تھے ، لیکن راستے میں ہی تجمل بی بی کی موت ہوگئی ۔ شوہر لاش کو لے کر واپس گاوں آیا اور شام پانچ بجے لاش کو قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔

22 جولائی جمعرات کے دن صبح چرواہوں نے دیکھا کہ قبر کھلی ہوئی ہے اور لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ انہوں نے فورا اس کی جانکاری گاوں والوں کو دی ۔ گاوں والوں نے آکر دیکھا تو پایا کہ قبر سے بانس کو ہٹا کر لاش کو بیٹھا دیا گیا تھا ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لاش کے کندھے پر 28 لکھا ہوا پایا گیا ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ مقامی لوگوں نے واقعہ کے پیچھے ڈائن بسیاہی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ گاوں نے جمعرات کی شام کو پھر سے لاش کو دفن کر دیا ۔


ہماری خبریں اپنے واٹس ایپ پر پانے کے لیئے کلک کریں 

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close