دیوبند

قاری محمدراشدکو جمعیۃ علماء بڈھانہ کا نائب صدر منتخب کیاگیا

دیوبند،20؍جولائی(رضوان سلمانی) جمعیۃ علماہند شاخ بڈھانہ کے دفترقاسمی منزل پر ایک نشست کے انعقادکااہتمام کرکے قاری محمدراشدبڈھانوی کو جمعیتہ علماشاخ بڈھانہ کا نائب صدر منتخب کیاگیا جس میں شہرصدر حافظ شیردین وضلع سکریٹری محمدآصف قریشی ومفتی محمدیامین قاسمی ودیگر عہد داران نے نائب صدرکا تقرر نامہ بھی سپرد کیا حافظ شیردین نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے قاری محمدراشد کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قاری صاحب مارچ سے دسبر تک بھی نائب صدرکے عہدہ پر فائز رہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پوری امیدہیکہ قاری محمدراشد جمعیۃ علماہند کے پلیٹ فارم سے ملک وسماجی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم و سماجی خدمت کا قاری راشد بہترسے بہتر تجربہ رکھتے ہیں شہرصدر حافظ شیردین نے کہا کہ اللہ پاک قاری صاحب کو خدمات کے لئے قبول فرماں۔

ضلع سکریٹری ومیڈیا انچارج محمدآصف قریشی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جولائی کو جمعیۃ علماشاخ بڈھانہ کے منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں قاری محمدراشد بڈھانوی کو نائب صدر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو آج عملی جامہ پہنایاگیا ہے۔اس موقع پر ندیم علی کو نائب خازن کا خط سپرد کیاگیا۔قاری محمدراشدنائب صدر کی دعا پر نشست کااختتام ہوا۔اس موقع پر مفتی یامین قاسمی مولاناآصف اصلاحی، حافظ رئیس قریشی ،محمداصغر قریشی، محمدقاسم قریشی، کوثرعلی رانا، نوید فریداکرم، عبدالرحمن وغیرہ نے مبارک باد پیش کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button