دیوبند

فیضان میڈی کیئر کی جانب سے اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

خصوصی میڈیکل کارڈ کے ذریعہ اسٹوڈنٹ 50فیصد رعایت کے ساتھ علاج کراسکتے ہیں۔احمد فیضان صدیقی

دیوبند،14؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کی جانب سے دیوبند کے قدیم عصری تعلیمی ادارہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں الگ الگ امراض کے ڈاکٹروں وماہرین کی ٹیم موجود رہی ۔ڈاکٹر عفیفہ ناز ،ڈاکٹر منوج سنگھ،ڈاکٹر نیلم سنگھ اور ڈاکٹر سلیم الرحمن پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں تعلیم پانے والے سیکڑوں طلبہ وطالبات کاچیک اپ کیا اور انہیں ڈائٹ چارٹ بنا کر دئیے گئے ۔اس موقع پر میڈیکل ٹیم نے طلبہ وطالبات کو بتایا کہ انہیں اپنی روز مرہ کی خوراک میں کن کن چیزوں کو شامل کرنا چاہئے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور سے تندرست اور صحت مند رہ سکیں ۔تمام طلبہ وطالبات کوچیک اپ کے بعد فیضان ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے کارڈ بھی دئیے گئے ۔

 

 

ہاسپٹل کے معاون چیئرمین احمد فیضان صدیقی نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز اسکول کے طلبہ وطالبات کے چیک اپ سے کیا گیا اور انہیں ہاسپٹل کے کارڈ اس غرض سے دئیے گئے تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر وہ ہاسپٹل سے اپنا علاج 50فیصد کی رعایت سے کراسکیں۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں شریک میڈیکل ٹیم نے طلبہ وطالبات کو اس بات کے لئے بیدار کیا کہ وہ بازاروں میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ بند پیک والے سامان کو کم سے کم استعمال میں لائیں ۔اور کہا کہ انہیں ہمیشہ گھر کے بنے ہوئے کھانے کو ترجیح دینی چاہئے تاکہ وہ بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند اور تندرست رہ سکیں ۔ہاسپٹل کی گائنیکو لوجسٹ ڈاکٹر نیلم سنگھ نے لڑکیوں کو ان کے جسم میں عمر کے ساتھ ساتھ آنے والی مختلف تبدیلیوں سے واقف کرایا اور انہیں یہ ذہن نشین کرایا کہ کس طرح وہ وقت پر ان تبدیلیوں کے ساتھ اپنی زندگی کو بہتر طریقہ سے آگے بڑھا سکتی ہیں ۔انہوں نے لڑکیوں کو بتایا کہ نئی تبدیلیوںکے ساتھ وہ معاشرہ میں کیسے اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرسکتی ہیں۔بعد ازاں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر منوج سنگھ اور ڈائٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عفیفہ عثمانی نے بھی طلبہ وطالبات کو بچپن میں ہونے والی عام بیماریوں اور ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بتائے ،

 

ڈاکٹر عفیفہ نے تمام اسٹوڈنٹ کو بتایا کہ وہ جسمانی اور ذہنی سطح پر چست درست رہنے کے لئے کس طرح کے کھانے پینے کو ترجیح دیں اور روز مرہ کی ایکسرسائز کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے بچوں میں وٹامن ،پروٹین اور آئرن کی ہونے والی کمیوں اور ان کو دور کرنے کے طریقے بیان کئے اور بتایا کہ پروٹین ،وٹامن،منرلزاور آئرن کی ضرورت کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔کیمپ کے دوران اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی نے بھی طلبہ وطالبات سے خطاب کیا اور بتایا کہ ہر انسان کی زندگی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی بھی بڑی اہمیت ہے اسی لئے فیضان میڈی کیئر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاتاکہ چیک اپ کے بعد طلبہ وطالبات کو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بتایا کہ کس طریقہ سے اپنی ذہنی وجسمانی تندرستی کو قائم رکھ کر بہتر سے بہتر تعلیم آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپرنگ ڈیل کی جانب سے ہمیشہ نئے نئے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے لیکن فری کیمپ کی شکل میں آج کا یہ پروگرام ہم سب کی صحت اور بہتر مستقبل کے لئے سب سے شاندار پروگرام ہے۔کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر سلیم الرحمن،ادارہ کے پرنسپل بہار الاسلام نے میڈیکل ٹیم کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں ادارہ کے ارکان نوید ہاشمی ،شاذیہ،ثمرین اور دیگر تدریسی اسٹاف وملازمین نے اپنا بہترین تعاون پیش کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close