بہارپٹنہ

فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 کے طلباء وطالبات کے لئےاہم خبر

پٹنہ 28 ستمبر: ڈاکٹر محمد نور اسلام ،کنٹرولر آف اکزامنیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ نے جناب منوج کمار، ( آئی اے ایس )، چیئر مین بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے حکم کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں30 اکتوبر تک اورPrivate Permission کی تاریخ میں 25 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

کنٹرولر آف اکزامنیشن مدرسہ بورڈ نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ جناب چیئر مین نے مدارس کے صدرالمدرسین ، گارجین حضرات بالخصوص طلباء وطالبات کی پریشانی کو سامنے رکھتے ہوۓ رجسٹریشن کی تاریخ اور Private Permission کی تاریخ میں توسیع کی ہے تا کہ ایک بھی طالب علم خواہ وہ شہری علاقہ میں قیام پذیر ہوں یا دہاتی علاقہ میں رہتے ہیں کوئی بھی مدرسہ بورڈ کے فوقانیہ و مولوی 2023 کے امتحانات سے متعلق رجسٹریشن و پرمیشن سے کسی بھی صورت میں محروم نہ رہ جائیں۔

جناب محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے مدارس کے صدرالمدرسین سے گزارش کی ہے کہ توسیع شدہ پروگرام کے درمیان ہی متعلقہ مدرسہ کے طلباء وطالبات کے رجسٹریشن و پرائیویٹ پرمیشن کی ذمہ داری بحسن خوبی انجام دینے کی یقینی طور پر کوشش کر یں، آئندہ کسی طرح کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔

ڈاکٹر محمد نور اسلام نے مدارس کے صدر المدرسین کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کے ذریعہ فراہم کرائے گئےRegistration Candidate‌ Application Form میں جو اطلاعات موجود ہیں اسے من ون آن لائن رجسٹریشن کے دوران بھر میں تاکہ طلباء وطالبات کی تفصیلات میں کسی طرح کا کوئی تضاد پیدا نہ ہو۔ مزید اخبار کے ذریعہ بار بار یہ اطلاع دی جاتی رہی ہے کہ پرائیویٹ امیدوار ایک درجہ سے دوسرے درجہ کا امتحان سے متعلق رجسٹریشن فارم پر کرنے میں تین سال کا وقفہ لازمی ہے۔ ساتھ ہی ملحقہ مدارس میں تدریسی فرائض انجام دینے والے اساتذہ کرام جو مدرسہ نظامیہ سے پاس ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مدرسہ بورڈ سے بھی اپنی لیاقت کی شروعات کر میں تو ایسے استاد پرائیویٹ پرمیشن کے بعد براہ راست درجہ فوقانیہ میں رجسٹریشن کرانے کا جواز رکھتے ہیں ۔ ساتھ ہی کنٹرولر آف اکزامینشن نے بھی بتایا کہ جو بھی مسائل میں رجسٹریشن یا پریشن کے سلسلے میں اس کے حل کیلئے آئی ٹی سیکشن سے ہی رجوع کر میں مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹhttp://bsmeb.org/ پر کئی موبائل کے نمہرات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button